32.5 C
Delhi
اگست 20, 2025
Uncategorized

 جیو  سنیما پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا ٹیلی کاسٹ11 زبانوں میں ہوگا

نئی دہلی، 14 ستمبر۔جیو سنیما ورلڈ کپ سے قبل 22 ستمبر سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو انگریزی اور ہندی سمیت 11 زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کرے گا۔ وائیکوم۔ 18، جس نے بھارت میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچوں کے میڈیا حقوق حاصل کیے ہیں، نے    آج  اس ضمن کا اعلان کیا ہے۔ یہ میچ انگریزی، ہندی، مراٹھی، گجراتی، بنگالی، بھوجپوری، پنجابی، تامل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں نشر کیے جائیں گے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 22 ستمبر کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 24 ستمبر کو اندور میں اور تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔وائیکوم۔ 18 نے سیریز کے لیے اپنے ماہر پینل کا بھی اعلان کیا ہے۔ پینل میں سریش رائنا، کیدار جادھو، آکاش چوپڑا، نکھل چوپڑا، امیت مشرا، انیرودھ سریکانت، ابھینو مکند، ہنوما وہاری، وینکٹاپتی راجو، سرندیپ سنگھ، رتندر سنگھ سوڈھی، راہول شرما، وی آر وی سنگھ، کرن مورے، شیلڈن جیکسن، بھارگو  بھٹ، جتن پرانجاپے، سری واتسا گوسوامی، وی اے جگدیش وغیرہ شامل ہیں۔

Related posts

بھارت ۔ امریکہ تجارتی پالیسی فورم کی 14ویں وزارتی سطح کی میٹنگ کا انعقاد

www.journeynews.in

سنبھل کی پرتشدد صورت حال اور پولس فائرنگ میں مسلم نوجوانوں کی ہلاکت سرکار وانتظامیہ کی تفریق پر مبنی پالیسی کا نتیجہ : مولانا محمود اسعد مدنی

www.journeynews.in

چین اور بھارت کو شکوک و شبہات کے بجائے ایک دوسرے کی کامیابی کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔چینی سفیر ما جیا

www.journeynews.in