22.1 C
Delhi
نومبر 9, 2024
پریس ریلیز

خواتین رزرویشن بل پاس ہونے پر  ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

خواتین رزرویشن بل تاریخ سازقدم ہےایم ای پی صدر
نئی دہلی (ریلیز / مطیع الرحمن عزیز)آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی قومی صدر و سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے پارلیمنٹ میں خواتین رزرویشن بل پاس ہونے پر وزیر اعظم ہندستان جناب نریندر مودی اور ان کے کیبنیٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخ ساز فیصلہ اور خوش آئند قدم ہے۔ اس سے پہلے بہت سی حکومتیں آئیں اور گئیں لیکن خواتین کے معاملات پر کسی کو توجہ نہیں ہوئی۔ اس خواتین رزرویشن بل کو بلا تفریق سیاست و مذہب کے خوش آمدید کہنا چاہئے کیونکہ خواتین رزرویشن بل ملک کی مکمل آدھی آبادی سے تعلق رکھنے والا بل ہے۔ اس بل سے خواتین میں دبلے کچلے ہونے کا احساس جہاں کم ہوگا وہیں خواتین کو با اختیار بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔ ہماری پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے قیام کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے، لہذا خواتین کی بااختیاری کسی کے بھی ہاتھ سے ہو ہمیں دل کی کشادگی کے ساتھ اس کا استقبال کرنا چاہئے۔
آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی کل ہند صدر و سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے ملک بھر میں پھیلے ہوئے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات سے خوش ہونا چاہئے کہ جو مہم لے کر ہم تمام لوگ چل رہے تھے آج پارلیمنٹ میں اس کی ایک بڑی کڑی کو جیت میسر ہوئی ہے۔ 33فیصد رزرویشن بل خواتین کے لئے مختص کئے جانے پر جو کہ خواتین کے مفاد و انصرام میں ہے وہ بل پاس ہوا۔ کل میں پارلیمنٹ میں ہو رہی کارروائی کو دیکھ کر محسوس کر رہی تھی جس میں وزیر داخلہ امت شاہ اپنے خطاب میں جو کچھ بیان کررہے تھے وہ عوام کے دلوں کو چھو جانے والی تھی۔ جس میں سے انہوں نے ایک بات یہ عرض کیا کہ یہاں بات بل کی نہیں چل رہی ہے، بلکہ یہاں پر بات ہر اس ماں بہن بیٹی اور ماں کے حق کی چل رہی ہے جو ہر کسی کی زندگی کی بنیاد ہوا کرتی ہے اور ان ماں بہنوں کی خوشحالی ان کی آن بان شان اور عزت وقار کی ہوتی ہے۔ اسی لئے ہر کسی کو اس کی حمایت کے لئے آگے بڑھنا چاہئے کیونکہ یہ ملک کی آدھی آبادی کی توقیر وعزت کی بات ہے۔
کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ہماری پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے قیام کا مقصد ہی یہی تھا کہ ملک کی آدھی آبادی کو ان تمام سہولیات سے منسلک کیا جائے جس کی انہیں ضرورت ہے۔ خواتین نوکریوںمیں اپنے ہنرمندیوں کا جوہر دکھائیں، خواتین تجارت میں اپنی جوانمردی کا ثبوت دیں اور خواتین سیاست و قیادت میں بھی اپنی ہنر مندی کے جوہر دکھاتے ہوئے ملک کی خواتین کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچائیں۔ خواتین کی بے بسی پر انہیں ستایا نہ جائے اور ان کو مجبور سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ نا روا سلوک نہ کیا جائے۔ آج اس بل پر اگر ملک میں بہت زیادہ خوش ہونے والا شخص کوئی ہے تو وہ میں ہوں کیونکہ میں آج بیس سالوں سے خواتین کے حقوق کی لڑائی لڑتی ہوئی آ رہی ہوں۔
میں سلام کرتی ہوں ان تمام 542ممبران اسمبلی کو جنہوں نے خواتین کے اس بل کو رزرویشن کی شکل میں پاس کراکے اس لڑائی میں مہمیز لگانے کا کام کیا ہے جو ہم نے ایک سیاسی پارٹی بنا کر چلنے کا عہد کیا تھا۔ آج میں اپنی پارٹی کے تمام کارکنان سے خوشیاں منانے کی اپیل کرتی ہوں کیونکہ خواتین بل ہماری پارٹی کی اولین مقاصد میں سے تھا کہ خواتین کو رزرویشن دلا کر انہیں با اختیار بنایا جائے۔ ان سب کے باوجود چند ایک لوگوں کے لئے شرم محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے ماں بہنوں کے لئے ووٹ کرنے کی جب اپیل کی گئی تو انہوں نے مخالفت کی۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں ان لوگوں سے جو ملک کی سیاست میں ہیں اور ترقی کی بات کرتے ہیں لیکن خواتین کو بااختیار بنانا ان کی مردانگی پر آنچ آتی ہے بھلا اس طرح ہمارے ملک بھارت کی ترقی کس طرح ممکن ہو پائے گی۔ لہذا میں اس بل کے پاس ہونے پر اپنے ایک مقصد کو مکمل ہوتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہوں اور تمام اس بل کے حمایتیوں کو قابل مبارکباد تسلیم کرتی ہوں۔

Related posts

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ خوشحال بھارت کا وژن

www.journeynews.in

مجرم درندوں کیلئے سخت سے سخت سزا کا قانون پاس ہو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا مدھیہ پردیش سانحہ پر سخت رد عمل

www.journeynews.in

جیو نے لانچ کیا نیا ’ جیو ساون پرو ‘سبسکرپشن پلان  269• روپے سے لے کر 789 روپے تک کے 5 نئے پلان

www.journeynews.in