اصلاح معاشرہ ، دینی مکاتب کے قیام، جمعیة یوتھ کلب، جمعیة اوپن اسکول سمیت کئی اہم موضوعات پر غور وفکر اور لائحہ عمل طے کیاگیا۔
مظفرنگر 23 ستمبر
جمعیة علماءضلع مظفرنگر کی ایک میٹنگ جامعہ الہدایہ جامعہ نگرنگلہ راعی چرتھاول میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت حافظ محمدفرقان اسعدی نائب صدر جمعیة علماءمغربی اترپردیش نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض جامعہ الہدایہ کے مینیجر مولانا محمد موسیٰ قاسمی نے انجام دیئے۔
مہمان خصوصی کے طور مولانا ڈاکٹرجمال الدین قاسمی سابق نائب صدر جمعیة علماءاترپردیش، مفتی بن یامین قاسمی ضلع صدر جمعیة علماءمظفرنگر،قاری ذاکرحسین ضلع جنرل سکریٹری نے شرکت کی۔
میٹنگ کے ایجنڈے کے مطابق، اصلاح معاشرہ، دینی مکاتب کے قیام واستحکام، جمعیة یوتھ کلب کے قیام،وجمعیة اوپن اسکول کے تحت مدارس اسلامیہ میں عصری علوم کو مستحکم کرنے پر غور اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔
افتتاحی خطاب میں حافظ محمدفرقان اسعدی نے کہا کہ سماج میں پھیل رہی برائیوں، نشہ ، شراب نوشی،جوا،شادیوں میں غیر اسلامی رسومات کے سد باب اور ان کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے ،علماء، ائمہ مساجد کو بالخصوص پوری ذمہ داری کے ساتھ معاشرہ میں پھیل رہی برائیوں کے خاتمہ کے لئے قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
مفتی بن یامین قاسمی صدر جمعیة علماءمظفرنگرنے کہا کہ ارتداد کی طرف بڑھ رہے لوگوں کو روکنے لئے دینی مکاتب کے نظام کو فروغ دینے کی اشدضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمی بورڈ جمعیة علماءہند کے تحت اس نظام گاو¿ں درگاو¿ں مساجد کے تعاون سے چلا یا جارہا ہے ، وہ بچے جو اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں یا کمر عمر بچے ان کی ابتدائی تعلیم کو منظم اور مستحکم بنانے کے لئے مکاتب کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔قاری ذاکر حسین جنرل سکریٹری جمعیة علماءضلع مظفرنگر نے کہا کہ جمعیة اوپن اسکول کے نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں پڑھنے والے بچوں کی عصری تعلیم کے لئے جمعیة علماءہند این آئی او ایس کے اشتراک سے یہ نظام چلایا ہے ، جس کا مقصدطلباءمدارس کو پوری تیاری اور تعلیم کے بعد بورڈ کے امتحانات کے لئے تیار کیا جاتا ہے ، مدارس کے ذمہ داران کو اس نظام سے پورا فائدہ اٹھاکر بچوں اور بچیوں میں صلاحیت پیدا کرنے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔
مولانا سید سعد خانجہاں پوری نے کہا کہ مسلمانوں کے بچوں اکثریت تعداداسکولوں میں تعلیم حاصل کرتی ہے ،ان کے ایمان کے تحفظ اور ان کے اندر اسلامی تعلیمات پیدا کرنا اس کی ذمہ داری ہم سبھی کو اپنے کاندھوں پر لینی ہوگی،
مولانا موسیٰ قاسمی سکریٹری جمعیة علماءضلع مظفرنگر نے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں سروے کرکے باقاعدہ منظم مکاتب کے قیام کے لئے مکمل فکرمندی کے ساتھ ہم سبھی کو کام کرنا ہوگا،
میٹنگ میں علاقہ کے ائمہ مساجد ، ذمہ داران ، مدارس ، وسرکردہ لوگوں نے شرکت کی۔حافظ محمد فرقان اسعدی کی دعاءپر میٹنگ کا اختتام ہوا۔
آخر میں مولانا محمد احسان الحق قاسمی مینیجر جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا سلیم قاسمی ،مولانا محمد افسرون قاسمی، قاری شوکت علی، مفتی محمد عارف، مفتی محمد محبوب،قاری محمد نوشاد، قاری شعیب عالم قاسمی، مولانا جنید مفتاحی،مولانا محبوب علی، شہزاد رانا، پردھان محمد افسرون، حافظ محمد نوشاد،قاری محمد شاہ نواز ، حافظ مودود، ڈاکٹر سید عادل، ڈاکٹر محمد ارشد، قاری توحید عالم، مولانا عبد الماجد،مولانا عالم گیر ،حاجی عبدالقادر، شاہد راعین، نوشاد علی، حاجی نعیم احمد، حاجی شمیم احمد ، سہیل احمد ، حاجی مستقیم،جاوید علی، وغیرہ موجود رہے۔