رہائی کے لیے کوششوں کا یقین دلایا
دلی۔ 30؍ اکتوبر۔ ایم این این۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو قطر میں زیر حراست آٹھ ہندوستانیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں کرے گی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کیس کو "سب سے زیادہ اہمیت” دیتی ہے اور اس سلسلے میں خاندانوں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کرے گی۔ وزیر خزانہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہقطر میں زیر حراست 8 ہندوستانیوں کے اہل خانہ سے آج صبح ملاقات کی۔ اس بات پر زور دیا کہ حکومت اس کیس کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ خاندانوں کے خدشات اور درد کو پوری طرح سے بانٹتی ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ حکومت ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں جاری رکھے گی۔ اس سلسلے میں خاندانوں کے ساتھ قریبی تعاون کریں گے۔یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب قطر کی عدالت نے دوحہ میں زیر حراست آٹھ سابق بحریہ افسران کے لیے سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔قبل ازیں وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اسے اس فیصلے سے شدید صدمہ پہنچا ہے اور اب تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ وزیر خارجہ امور نے ایک بیان میں کہا، "ہمارے پاس ابتدائی معلومات ہیں کہ قطر کی عدالت نے آج الدہرہ کمپنی کے 8 ہندوستانی ملازمین کے معاملے میں فیصلہ سنایا ہے۔”اس نے مزید کہا کہ "ہم سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ہم تمام قانونی آپشنز کی تلاش کر رہے ہیں۔” وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ہم اس کیس کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اور اس کی قریب سے پیروی کر رہے ہیں۔ ہم تمام قونصلر اور قانونی مدد جاری رکھیں گے۔ ہم قطری حکام کے ساتھ بھی یہ معاملہاٹھائیں گے۔