25.1 C
Delhi
نومبر 8, 2024
یو اے ای

محمد بن راشد کا گلفوڈ 2024 کا دورہ

نائب صدر،وزیراعظم اوردبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دنیا کے سب سے بڑے سالانہ عالمی خوراک و مشروبات (ایف اینڈ بی) کے سورسنگ ایونٹ گلفوڈ(گلفوڈ 2024) کے29ویں ایڈیشن کادورہ کیا،جس کاآغاز آج دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر(ڈی ڈبلیو ٹی سی) میں ہوا۔
عزت مآب نے کہا کہ گلفوڈ 2024 علم کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے اوراہم عالمی شعبوں میں بہترین کارکردگی اور شراکت داری کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کے بڑھتے ہوئے کردارکواجاگرکرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کردارپائیدار اقتصادی ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے مقصد سے جدید طریقے اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ملک کے عزم سے جڑا ہوا ہے۔
شیخ محمد نے کہا کہ گلفوڈ جیسے ایونٹس کاانعقاد متحدہ عرب امارات کی عالمی سپلائی چینز کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے نئے حل کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ ایونٹ خوراک کے شعبے میں عالمی تعاون کو تیز کرنے کے لیے ایک بڑے پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کررہا ہے،جس سے سرکاری اور نجی شعبوں اور کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی ٹیکنالوجی اور جدت کے مرکز کے طور پراپنی حیثیت،عالمی تجارت میں ایک اہم کردارکے طور پر اس کی حیثیت اور اس کے اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے کی وجہ سے عالمی غذائی تحفظ کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔
عزت مآب نے کہا کہ گلفوڈ 2024 کا انعقاد دبئی اکنامک ایجنڈا (ڈی33) کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے تاکہ دبئی کی جی ڈی پی کو دوگنا کرتے ہوئے اسے دنیاکی تین اعلیٰ شہری معیشتوں میں سے ایک بنایا جاسکے۔
دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم،دبئی کے دوسرے نائب حکمران عزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم عزت مآب کے ہمراہ تھے۔
گلفوڈ 19 سے 23 فروری تک جاری رہے گا جس مین 190 ممالک سے5,500 نمائش کنندگان اورشرکا شریک ہیں۔عزت مآب کو ایف اینڈ بی انڈسٹری میں مختلف مصنوعات، خدمات اور تکنیکی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ان اختراعات کا مقصد بنیادی طور پراخراجات کو کم کرنا، کارکردگی کو بہتر بنانا،خوراک کے ضیاع کوکم اورسپلائی چین کو مضبوط بناناہے۔ انہیں گلفوڈ انسپائر کانفرنس کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو اس ایونٹ کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔
وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات ڈاکٹر آمنہ بنت عبداللہ الضحاک الشامسی، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر اتھارٹی (ڈی ڈبلیو ٹی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ہلال المری اورکئی اعلیٰ حکام اس دورے کے دوران عزت مآب شیخ محمد کے ہمراہ تھے۔

Related posts

گرمی کی تعطیلات میں اضافے سے متحدہ عرب امارات میں سیاحت کا فروغ

www.journeynews.in

دبئی سپورٹس کونسل متحدہ عرب امارات کی پہلی الیکٹرک سکوٹر ریس کا انعقاد کریگی

www.journeynews.in

پی ایم مودی آج ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

www.journeynews.in