19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
بھارت

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے دہلی میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی

نئی دلی۔ 22؍ جون۔ ایم این این۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہفتہ کو یہاں دہلی میں نائب صدر انکلیو میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے اپنے گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا، اور اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہندوستان کے نائب صدر کے سرکاری ہینڈل نے X پر پوسٹ کیا  کہ وزیر اعظیم شیخ حسینہ   نے  آج نائب صدر کے انکلیو میں عزت مآب نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی۔ انہوں نے اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری، علاقائی روابط، سبز توانائی، ڈیجیٹل روابط، خلائی تعاون سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ 21 سے 22 جون تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔   نائب صدر دھنکھر سے ملاقات سے قبل شیخ حسینہ نے قومی دارالحکومت کے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران، صدر مرمو اور شیخ حسینہ نے اقتصادی تعلقات، ترقیاتی شراکت داری، دفاعی تعاون، توانائی کی حفاظت، اور رابطے سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ راشٹرپتی بھون نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا، "صدر کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں، بنگلہ دیش نے اہم اقتصادی ترقی کی ہے۔صدر نے نوٹ کیا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور نئے شعبوں میں بھی داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ ہندوستان-بنگلہ دیش تعلقات کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گا”۔ قابل غور ہے کہ شیخ حسینہ کا دورہ 9 جون 2024 کو نئی حکومت کے قیام کے بعد ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

Related posts

ہندوستان کی ترقی کا سفر اب رُکنے والی نہیں ہے۔ پی ایم

www.journeynews.in

 ہریانہ   کی ترقی کی شرح قومی سطح سے زیادہ ہے۔ وزیراعلی  کھٹر

www.journeynews.in

کارکنوں نے جیتن رام مانجھی کو مرکزی وزیر بنائے جانے پر مبارکباد دی

www.journeynews.in