30.1 C
Delhi
نومبر 8, 2024
تقریبات

اننت رادھیکاکے  سنگیت میں پہنچے ٹی۔ 20عالمی کپ کے فاتح کپتان

نیتا امبانی  نے باندھے  بھارتی کرکٹ ٹیم کی تعریفوں کے پُل

ممبئی، 6 جولائی 2024۔ حال ہی میں ٹی۔20 ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ان دنوں پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے۔ اس دوران ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما، سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت تقریب میں پہنچے۔ کھلاڑیوں کا روایتی انداز میں تلک لگا کر استقبال کیا گیا۔ اننت امبانی اور رادیک مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی۔
نیتا امبانی نے جب تینوں کھلاڑیوں کو اسٹیج پر بلایا تو ماحول قابل دید تھا۔ نیتا امبانی نے سنگیت تقریب میں دنیا بھر سے آئے مہمانوں میں سے تین لیجنڈری کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ تالیوں کی گرج کے درمیان، نیتا امبانی نے کہا، "آج ہم ہندوستان کی جیت کا جشن منائیں گے۔ ٹیم انڈیا نے پوری دنیا کے سامنے ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
معروف صنعت کار مکیش امبانی نے سبھی کی جانب سے ہندوستانی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ماہی یعنی مہندر سنگھ دھونی یہاں موجود ہیں جو 2011 میں ورلڈ کپ لائے تھے، آج آپ اسے 2024 میں لائے ہیں، تمام ہندوستانیوں کو اس پر فخر ہے۔‘‘
سنگیت کی تقریب میں امبانی خاندان کے دوستوں، مہمانوں اور رشتہ داروں نے اپنی جگہوں پر کھڑے ہو کر تالیوں سے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ اس دوران نیتا امبانی کافی جذباتی نظر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جیت ان کی ذاتی جیت ہے، کیونکہ یہ تینوں کھلاڑی ممبئی انڈینز کے خاندان کا حصہ ہیں۔ روہت شرما، سوریا اور ہاردک پانڈیا تینوں آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہیں۔

Related posts

پی ایم مودی نے سوامی وویکانند کے ’’وژن انڈیا‘‘ شرمندہ تعبیر کیا ۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ

www.journeynews.in

پی ایم مودی آج ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

www.journeynews.in

جامعہ نسواں السلفیہ تروپتی میں سشماہی تعطیل شروع

www.journeynews.in