12.1 C
Delhi
جنوری 16, 2025
سعودی عرب

خدا کے مقدس گھر کونئے غلاف میں ڈھانپ دیا گیا

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے نگران ادارے نے حسب روایت آج یکم محرم الحرام 1446ھ کو غلاف کعبہ کو تبدیل کرکے اسے نئے غلاف سے ڈھانپ دیا ہے۔پرانے غلاف کی جگہ نئے ہاتھ سے بنے ہوئے کسوہ (غلاف کعبہ) کی تبدیلی کے لیے ایک پروقات تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس نئے غلاف کی تیاری میں 159تکنیکی ماہرین اور ہنر مندوں نے حصہ لیا۔کعبہ کو ڈھانپنے والا نیا غلاف 850 کلو گرام خام ریشم، 120 کلوگرام سونے کے تاروں اور 100 کلوگرام چاندی کے تاروں سے بنایا گیا ہے۔ غلاف کا مجموعی وزن 1350 کلو گرام اور اونچائی 14 فٹ ہے۔ نئے غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 25 ملین ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔غلاف کعبہ دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین پر انتہائی احتیاط سے تیار کیا گیا۔ سیاہ رنگ کے ریشمی کپڑے پر سونے کی تاروں سے قرآن کی آیات لکھی گئی ہیں۔ یہ سونے کی کڑھائی والے 56 ٹکڑوں پر مشتمل ہے اور ہر ایک کو مکمل ہونے میں 60-120 دن لگتے ہیں۔اس سے قبل کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو مخصوص ٹرکوں اور گاڑیوں سے مخصوص راستے سے المسجد الحرام تک لایا گیا۔غلاف کعبہ کو المسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کے لیے مخصوص راستے کا تعین کیا گیا تھا۔ ایک خصوصی تکنیکی ٹیم نے کسوہ کی تبدیلی کے پورے عمل کی نگرانی کی۔اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔غلاف کعبہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کے معیار کی جانچنے کے لیے لیبارٹری موجود ہے۔ گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی سالانہ تقریب اب ہر سال یکم محرم کو منعقد ہوتی ہے۔غلاف کعبہ پر17 قندیلیں تیار کی گئی ہیں جن پرادعیہ ماثورہ اور دیگر مقدس عبارات تحریر کی گئی ہیں۔ غلاف کعبہ کے چاروں کونوں پر سنہرے پانی سے سورۃ اخلاص منقش کی گئی ہے۔

Related posts

سعودی عرب میں جون میں افراطِ زر کی شرح میں کمی؛سرکاری اعداد و شمار

www.journeynews.in

سعودی اعلیٰ سکیورٹی حکام کا اجلاس

www.journeynews.in

چائنیز انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے صحت عامہ کا اہم بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

www.journeynews.in