30.1 C
Delhi
نومبر 8, 2024
Uncategorized

ایل جی منوج سنہا نے گاندھی جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

جموں، 2 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گاندھی جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 155ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں باپو کے امن، سچائی، قربانی اور عدم تشدد کے اصولوں کی یاد دلاتا ہے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی تحریک دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کا یہ قول کہ عدم تشدد ایک ایسی قوت ہے جسے ہر عمر کے افراد، بچے، جوان اور بزرگ یکساں طور پر اپنا سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کے دل میں محبت کا جذبہ اور انسانیت سے پیار ہو، آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے صفائی اور قومی تعمیر میں رہنمائی فراہم کی اور جموں و کشمیر کے اسکولوں میں طلبہ باپو سے متاثر ہو کر ہر ماہ دو مرتبہ صفائی مہم چلاتے ہیں، جس میں وہ مقامی آبی ذخائر، پارکس اور تاریخی مقامات کو صاف کرتے ہیں۔ منوج سنہا نے اس موقع پر قوم سے اپیل کی کہ گاندھی جینتی کے دن ہم سب مل کر سچائی، قربانی، عدم تشدد اور بے لوث خدمت کا عہد کریں اور معاشرتی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔
ہندوستھان سماچار

Related posts

کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر زراعت

www.journeynews.in

ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین ثقافتی تعلقات کی ایک نئی عبارت لکھے گا نئی دہلی عالمی کتاب میلہ

www.journeynews.in

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور غیر ملکی رہنما ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے

www.journeynews.in