نومبر 8, 2024
بھارتخبریں

بیجاپور: نکسلیوں نے مخبر ہونے کے شبہ میں ایک نوجوان کا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

بیجاپور، 30 اکتوبر (ہ س)۔ مخبر ہونے کے شبہ میں نکسلیوں نے ضلع کے باسا گوڈا علاقہ کے تحت اسور بلاک کے پتکیل گاؤں میں ایک نوجوان دنیش پجاری عمر 35 سال ساکن پٹکل کا گلا تیز دھار ہتھیار سے کاٹ کر قتل کر دیا۔ لاش کے قریب سے پامیڑ ایریا کمیٹی کا پرچہ بھی ملا ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کی دیر رات نکسل دیہی نوجوان دنیش پجاری کو پتکیل کے گھر سے نکال کر جنگل کی طرف لے جاکر قتل کردیا گیا۔ قتل کے بعد لاش گاؤں کے قریب لاکر پھینک دی گئی۔ گاؤں والوں اور گھر والوں نے رات ہی پولیس کو اس کی اطلاع دی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کی صبح جوان موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔

قابل ذکر ہے کہ بیجاپور ضلع کے اسور بلاک میں نکسلیوں کے ذریعہ ایک ہفتہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے 19 اکتوبر کو بلاک کانگریس لیڈر تروپتی بھنڈاری کا اسور میں ایک راشن کی دکان میں تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا تھا۔ دوسرے واقعہ میں پتکیل گاؤں کے ایک دیہی نوجوان دنیش پجاری کو کل رات نکسلیوں نے قتل کر دیا۔ سیکورٹی فورسز کی مسلسل کارروائی اور بڑے نکسلیوں کے ہتھیار ڈالنے سے نکسل تنظیم کمزور ہوتی جارہی ہے۔ نکسلی چاہتے ہیں کہ پولیس یا سیکورٹی فورسز کو کسی بھی علاقے میں ان کی موجودگی کی اطلاع نہ ملے۔ اس وجہ سے وہ علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے قتل و غارت گری کرکے اپنا وجود بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے بیجاپور کے اے ایس پی چندرکانت گاورنا نے بتایا کہ لاش کے پاس سے ایک پمفلٹ بھی ملا ہے، جس میں پامیڑ ایریا کمیٹی کے نکسلیوں نے مخبر ہونے کے شبہ میں قتل کا ذکر کیا ہے، معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Related posts

ہندوستان کی ترقی کا سفر اب رُکنے والی نہیں ہے۔ پی ایم

www.journeynews.in

راکیش پال  انڈین کوسٹ گارڈ کے 25 ویں ڈائریکٹر جنرل مقرر

www.journeynews.in

پی ایم مودی کا 2015 کا متحدہ عربامارات کادورہ دونوں ملکوں کے تعلقاتکے لیے ‘ٹرننگ پوائنٹ’ تھا۔ اماراتی سفیر

www.journeynews.in