نومبر 8, 2024
Delhi

وزیر اعظم مودی آج اور کل گجرات میں

۔ کیوڑیا کے ایکتا نگر میں شام کو 280 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
۔ اگلی صبح، ملک کے پہلے وزیر داخلہ مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ اسٹیچو آف یونٹی پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات پہنچ رہے ہیں۔ وہ کل بھی اپنی آبائی ریاست کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی 280 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ حکومت ہند کی ریلیز میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم کے آج کے پروگرام کو شیئر کیا ہے۔
ریلیز کے مطابق وزیر اعظم آج شام تقریباً 5.30 بجے کیوڑیا کے ایکتا نگر میں 280 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ شام تقریباً 6 بجے قومی یوم اتحاد (راشٹریہ ایکتا دیوس) کے موقع پر 99ویں کامن فاونڈیشن کورس کے ٹرینیز آفیسر سے خطاب کریں گے۔ اس سال کے پروگرام کا موضوع خود انحصاری اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے روڈ میپ ہے۔ 99ویں کامن فاونڈیشن کورس – آرمبھ 6.0 – میں ہندوستان کی 16 سول سروسز اور بھوٹان کی 3 سول سروسز کے 653 افسر ٹرینی شامل ہیں۔
ریلیز کے مطابق وزیر اعظم اگلی صبح تقریباً 7 بجکر 15 منٹ پر ملک کے پہلے وزیر داخلہ اور مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ اسٹیچو آف یونٹی پر گلہائے عقیدت پیش کریں۔ اس کے بعد نیشنل یونٹی ڈے منایا جائے گا۔ وہ تمام لوگوں کو نیشنل یونٹی ڈے کا حلف دلائیں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر یونٹی پریڈ کا بھی معائنہ کریں گے۔ پریڈ میں نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی پولیس، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز، این سی سی اور ایک مارچنگ بینڈ کے 16 دستے شامل ہوں گے۔ این ایس جی کے ہیل مارچ دستے، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے مرد اور خواتین بائیک سواروں کی جرات مندانہ پرفارمنس خاص توجہ کا مرکز ہوں گی۔ بی ایس ایف کا بھارتی مارشل آرٹس کے امتزاج پر شو بھی توجہ کا مرکز رہے گا۔ اسکول کے بچے پائپ بینڈ شو پیش کریں گے۔ اس دوران آسمان پر فضائیہ کا سنسنی خیز سوریا کرن فلائی پاسٹ بھی قابل دید ہوگا۔

Related posts

دستور اور جمہوریت کو بچانے میں مسلمانوں کا کلیدی کردار آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (رجسٹرڈ)

www.journeynews.in

ملک کی عظمت ہر شہری کو انصاف ملنے میں ہے: مولانا محمود مدنی

www.journeynews.in

ریلائنس پرالی سے ایندھن پیدا کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی

www.journeynews.in