نئی دہلی ۔6؍جنوری۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ہندوستان کے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر، خاص طور پر میٹرو نیٹ ورک اور ہندوستانی ریلوے میں ایک اہم ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب 1000 کلومیٹر میٹرو خدمات ہیں۔ تلنگانہ، اڈیشہ اور جموں و کشمیر کے لیے متعدد ریلوے پروجیکٹوں کا عملی طور پرافتتاح کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروجیکٹ ملک کی ترقی کی نمائندگی کرتے ہیں اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے اصول کو ظاہر کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہہمارے ملک میں اب 1000 کلومیٹر سے زیادہ میٹرو نیٹ ورک ہے… آج جن پراجیکٹس کا افتتاح کیا گیا ہے — تلنگانہ، اڈیشہ اور جموں و کشمیر کے لئے — کنیکٹیویٹی میں ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک ایک ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ ہے ‘ سب کا ساتھ، سب کا وکاسہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نے جموںو کشمیر میں نیو جموں ریلوے ڈویژن اور تلنگانہ میںچارلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کا افتتاح کیا اور ایسٹ کوسٹ ریلوے کے رائاگڈا ریلوے ڈویژن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ مزید برآں، پی ایم مودی نے پچھلی دہائی میں ہندوستانی ریلوے کی تبدیلی پر غور کیا، اور اسے نمایاں تبدیلی کے دور کے طور پر بیان کیا جس نے ملک کی شبیہ کو بہتر کیا اور ہندوستانی عوام کے اعتماد کو بڑھایا۔ "پچھلی دہائی ہندوستانی ریلوے کی نمایاں تبدیلی کی دہائی رہی ہے۔ جو تبدیلیاں لائی گئی ہیں اس نے ملک کی شبیہ بدل دی ہے اور ہم وطنوں کو اعتماد دیا ہے۔
previous post