30.5 C
Delhi
اگست 14, 2025
پریس ریلیزخبریں

عبدالمنان مؤقر اردو ماہنامہ ’آجکل‘ کے مدیر نامزد جنگ آزادی سے متعلق مذاکرہ و ادبی نششت

نئی دہلی(پریس ریلیز)پبلی کیشن ڈویڑن، وزارت برائے اطلاعات و نشریات، حکومت ہند نیعبدالمنان کو اُردو کے موقررسالہ آجکل کا مدیر نامزد کیا۔ان کی آمد پر اُردو حلقے میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اس رسالے سے ممتاز ادیب و شعراء ایک مدت سے وابستہ ہیں جن میں عرش ملسیانی،معین احسن جذبی،شان الحق،راج نرائن راج،اور خورشید اکرم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس میں شائع ہونے والے پروفیسر عنوان چشتی،شہر یار،اندرسروپ دت نادان،نیّر قریشی گنگوہی،مشرف عالم ذوقی،اسعد بدایونی،ایم آر قاسمی، اور عمران عظیم،اور ساحر داؤد نگری برابر شائع ہوتے رہے۔
آجکل کے نئے مدیر عبد المنان کو صحافت کا خاصہ تجربہ رہا ہے۔معاون مدیر نرگس سلطانہ بھی کافی لگن اور محنت سے آجکل کو سینچ رہی ہیں۔آجکل کی صحافت کے تجربے میں وہ عبد المنان کا ساتھ دیں گی جہاں تک عبد المنان کا تعلق ہے وہ اخبارات و رسائل ریڈیواورٹیلی ویژن سے مختلف حیثیتوں سے جڑے رہے۔وہ یو این آئی اور اردو سروس کے سب ایڈیٹر بھی رہے۔ اردو رسالہ آجکل میں ایک لمبی مدت سے جمود تاری تھا۔امید ہے عبد المنان کی مبارک آمد سے رسالے کے معیار میں چار چاند لگ جائے گا۔
جنگ آزادی کے موقع پر آجکل ماہانہ رسالے کے مدیر عبد المنان اور معاون مدیرہ نرگس سلطانہ نے آجکل کے دفتر سی جی او کمپلیکس میں اُردو کے ممتاز شعراء و ادباء کی ایک میٹنگ 7اگست 2025کو دوپہر 3بجے منعقد ہوئی جس کا اختتام شام 5بجے ہوا۔سبھی شرکاء نے عبد المنان کو آجکل کا مدیر ہونے پردلی مبارک باد پیش کی۔اور یقین دہانی کی کہ انشاء اللہ رسالے کے معیار میں مزید اضافہ کریں گے۔اور رسالے کی ممبر سازی کو بھی بڑھائیں گے اس موقع پر صدارت عبد المنان نے کی اور مہمان خصوصی ایڈوکیٹ عمران عظیم رہے عمران عظیم اس رسالے سے ایک لمبی مدت سے جڑے ہوئے ہیں۔مہمان اعزازی محترمہ نرگس سلطانہ اور افتخار الزماں رہے۔نظامت کے فرائض ساحر داؤد نگری نے انجام دیئے اس محفل میں جانے پہچانے صحافی و ناقد محمد شریف ریاضی بھی موجود تھے۔مذکورہ شعراء نے جنگ آزادی سے متعلق اپنے اشعار سنائے اور ماہانہ آجکل سے متعلق کچھ کار آمد گفتگو کی نیز سبھی لوگوں نے رسالے کی بہبودی کے لئے کچھ مشورے بھی دیئے اس کے علاوہ جنگ آزادی سے متعلق تازہ شمارہ آجکل سے متعلق گوشہ آزادی پر مذاکرہ بھی کیا۔
نرگس سلطانہ نے آخری کلمات سے آجکل کے مزاج و معیار کو نا صرف برقرار رکھنے کی بات کی بلکہ ممبر سازی کے اضافے کی بابت بھی تفصیلی گفتگو کی۔یہ رسالہ نئے اور پرانے چراغوں سے استفادہ کر رہا ہے شرکائے محفل نے بھی اُردو کی خریداری کے اضافے کیبابت بات کی۔عبد المنان نے موجودہ حضرات کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضح چائے سے کی اس طرح سے آج کی میٹنگ کافی کامیاب رہی۔

Related posts

مجرم درندوں کیلئے سخت سے سخت سزا کا قانون پاس ہو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا مدھیہ پردیش سانحہ پر سخت رد عمل

www.journeynews.in

علماءڈاکٹر نوہیرا شیخ سے حوصلہ، جذبہ اور سبق حاصل کریں بے قصور 825 دن قید و بند، ہنوز آزمائش و سازش جاری ہے صنف نازک ہے مگر نعرہ حق کیساتھ مثل کوہسار کھڑی ہے

www.journeynews.in

طب یونانی کا مستقبل تابناک ہے۔ ڈاکٹر صباحت اللہ امروہوی

www.journeynews.in