26.5 C
Delhi
اگست 30, 2025
پریس ریلیز

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 131 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ تاولی مظفرنگر میں منعقد

صدر اسپتالوں میں تمام تر سہولیات مہیا ہوں تاکہ مریض کو ریفر کیے جانے کی نوبت نہ آئے: ہریندر ملک
مظفرنگر۔ 25اگست 2025 (پریس ریلیز)
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کا 131 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ سوشل ایکٹیوسٹ ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی کی سربراہی میں خیراُمت اسلامک فائونڈیشن کے اشتراک سے مدرسہ دارالعلوم حسینیہ، تاولی، ضلع مظفرنگر میں منعقد ہوا۔ یہاں امراض معدہ، جگر، جوڑوں کا درد اور موسمی بخار کے مریضوں کی زیادہ تعداد پائی گئی۔ کیمپ میں عام بیماریوں کے علاوہ آنکھوں اور دانتوں کی بھی جانچ کی گئی اور مفت میں دوائیں فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں تقریباً 500 مریضوں نے استفادہ کیا۔
اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ لوک سبھا جناب ہریندر ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو صحت کے تئیں بیدار کیا جائے اور حکومت کی سطح پر ملنے والی سہولیات کا فائدہ ہر فرد کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ میری یہ بھی کوشش ہے کہ کم از کم ضلع سطح پر موجود صدر اسپتالوں میں وہ تمام تر سہولیات میسر ہوں تاکہ یہاں سے ریفر کرنے کی زحمت نہ آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر پرائمری ہیلتھ سنٹر پر مکمل اسٹاف اور دوا کے ساتھ 24 گھنٹہ کی خدمات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے محض پانچ سال میں 131 مفت یونانی میگا میڈیکل کیمپ لگائے اور اس کا دائرہ بھی بہت وسیع رہا۔ مندر مسجد، گرودوارہ اور چرچ کو ہدف بناکر عوام کے درمیان خدمت کے جذبہ سے کام کیا اور ہزاروں انسانوں کو فائدہ پہنچایا۔
دہلی سے ڈاکٹر سیّد احمد خاں، پروفیسر ایس ایم عارف زیدی، معروف لیڈر عبدالباسط، ڈاکٹر الیاس مظہر حسین، ڈاکٹر الطاف احمد، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی کے علاوہ مظفر نگر و اطراف سے ڈاکٹر محمد دانش، ڈاکٹر سیّدبلال، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر سیّد یاسر کیرانوی، مسلم جاٹ لیڈر ساجد چودھری، آشو چودھری اور امان چودھری، حکیم مزمل حسین قادری، ڈاکٹر انوار، ڈاکٹر سلطان نواب اور زینت چودھری وغیرہ شامل ہوئیں۔
کیمپ کے اختتام پر مدرسہ دارالعلوم حسینیہ سے وابستہ مفتی عبدالصمد نے تمام رضاکاروں خاص طور سے جناب ہریندر ملک (ایم پی) اور ڈاکٹر وں اور علاقہ کے لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حکومت اترپردیش سے تاولی میں یونانی ڈسپنسری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ عوام طب یونانی سے مستقل استفادہ کرتے رہیں۔

Related posts

چائنیز انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے صحت عامہ کا اہم بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

www.journeynews.in

ای ڈی کے ذریعہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ

www.journeynews.in

AIMEP تلنگانہ میں تمام 119 سیٹوں پر مقابلہ کیلئے تیار  ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پارٹی کارکنان سے ہر فرد تک پہنچنے کی ہدایت

www.journeynews.in