نومبر 28, 2025
Uncategorized

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 139 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کیرانہ میں لگایا گیا

صوبائی حکومت تعصب میں مبتلا، ہماچل پردیش میں یونانی میڈیکل افسروں کا تقرر التوا میں: ڈاکٹر سیّد احمد خاں
کیرانہ۔ 25 نومبر 2025
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے ’یونانی اُپچار- جنتا کے دُوار، مشن 2025‘ کے تحت 139 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ تترواڑا، کیرانہ میں لگایا گیا۔ کیمپ کے کنوینر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کیرانہ اترپردیش کے صدر ڈاکٹر سیّد یاسر نے چودھری دلشاد پردھان، اوم پرکاش پنوار کے تعاون سے مذکورہ کیمپ کا اہتمام کیا۔ کثیر تعداد میں عوام نے استفادہ کیا۔ کیمپ کی افتتاحی تقریب کو آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام کو صحت مند رہنے کے لیے اصول بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو بھی سہولیات عوام کے لیے مہیا کرائی ہوئی ہیں اس کی صحیح معلومات عوام کو ہونی چاہیے۔ اس کی ذمہ داری گائوں، بلاک، تحصیل اور ضلع سطح کے عوامی نمائندوں کو بھرپور نبھانی چاہیے تاکہ عوام کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طب یونانی صدیوں سے رائج ہے اور یہ ہر خاص و عام کے لیے یکساں مفید ہے۔ مرکزی اور صوبائی سطح پر طب یونانی کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے مگر افسوس کہ کچھ ریاستوں بالخصوص ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں صوبائی حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے یہاں طب یونانی سرکاری سطح پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ عرصہ سے یونانی میڈیکل افسروں کا تقرر نہیں ہو رہا ہے، ریٹائرڈ یونانی میڈیکل افسروں کی جگہ نئی تقرری نہ ہوکر سرکاری شفاخانے بند ہو رہے ہیں یا دوسرے طریقہ علاج میں منتقل کردیے جارہے ہیں جبکہ عوام میں طب یونانی بہت مقبول ہے۔ اس کا ثبوت ہمارے کیمپوں میں عوام کی بھیڑ سے لگایا جاسکتا۔
کیمپ کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر سیّد یاسر کے علاوہ حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی، حکیم عطاء الرحمن اجملی، اسرار احمد اُجینی، ذیشان قاضی، سیّد عابد حسن، اوم پرکاش پردھان، ڈاکٹر سنور انصاری، ڈاکٹر ارون کمار، ڈاکٹر چودھری وکیل، حاجی عبدالغفار چودھری، محسن چوہان، جرنلسٹ شہزاد بدری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ کیمپ میں موسمی بیماریوں نزلہ زکام، بخار، کھانسی کے علاوہ امراض جگر و معدہ، شوگر، جوڑوں کا درد اور جلدی امراض کے مریض زیادہ تھے۔
جاری کردہ
(ڈاکٹر سیّد یاسر)
ضلعی صدر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، کیرانہ (اترپردیش)
Mobile: 7500350056

Related posts

میوات تشدد میں ماخوذ 5نابالغ سمیت 7بے گناہ افرادباعزت بری

www.journeynews.in

کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں وزیر خزانہ بنوں گی۔ نرملا سیتا رمن

www.journeynews.in

کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز

www.journeynews.in