30.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
بین اقوامیقومی

امریکا اور بھارت کا دفاعی صنعت میں طویل المیعاد تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق

بھارت اور امریکا نے اگلے چند سال کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون کا ایک طویل المیعاد روڈ میپ تیار کیا ہے ، جس سے نئی دہلی کے دفاعی سازوسامان تیارکرنے کی صنعت کو فروغ دینے کے عزائم کو تقویت ملے گی۔بھارتی وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان ملاقات میں اس روڈ میپ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔دفاعی تعاون کے فروغ کا یہ سمجھوتا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 جون کو سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ ہونے اور صدر جو بائیڈن سے بات چیت سے چند ہفتے قبل طے پایاہے۔وزارتِ دفاع کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ راج ناتھ سنگھ اور آسٹن کے درمیان بات چیت میں دفاعی صنعت میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کی نشان دہی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔بیان کے مطابق فریقین نئی ٹیکنالوجیز کی مشترکہ ترقی اور موجودہ اور نئے دفاعی نظاموں کی مشترکہ پیداوار کے مواقع کی نشان دہی کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے تحت نئے منصوبے ماحولیاتی نظام کے تحفظ میں سہولت مہیا کریں گے۔

Related posts

بھارت نے بنگلہ دیشی فضائیہ کے جیٹ حادثے کے متاثرین کو طبی امداد کی پیشکش کی

www.journeynews.in

وزیر خارجہ نے سری لنکا، مالدیپ، بنگلہ دیش کے سربراہان مملکت سے ملاقات کی

www.journeynews.in

بھارت اور جاپان نے وزارتی بات چیت کے ذریعے توانائی کے تعاون کو مضبوط کیا

www.journeynews.in