فروری 3, 2026
حج اور عمرہسعودی عرب

سعودی عرب میں 13 لاکھ 42 ہزار 351 عازمین حج مملکت پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پیر کی رات تک 13 لاکھ 42 ہزار 351 عازمین حج ، بحری اور فضائی دوریوں کو عبور کرتے ہوئے مملکت پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ائیرپورٹس پر آنے والے عازمین حج کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زمینی راستوں سے 57 ہزار 463 عازمین مملکت سعودی عرب میں پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چار ہزار 648 افراد بحری سفر مکمل کر کے سعودی بندرگاہوں پر پہنچے ہیں۔

Related posts

لاکھوں عازمین حج کی وقوفِ عرفہ کے لیے میدان عرفات آمد

www.journeynews.in

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ مقدس مقامات کی سڑکوں کا معائنہ ڈرونز کر ر ہے ہیں

www.journeynews.in

سعودی امدادی طیارہ حلب پہنچ گیا، اللاذقیہ کے متاثرین کے لیے فوری امداد کی فراہمی

www.journeynews.in