19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
حج اور عمرہسعودی عرب

حاجیوں کی خدمت کے لیے 2300 ایمرجنسی رضاکار تعینات

تئیس سو سے زیادہ مرد اور خواتین رضاکار اس سال حج کے سیزن کے دوران، مقدس دارالحکومت مکہ، منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور مدینہ میں عازمین کے لیے ہنگامی خدمات فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

چھ سو سے زیادہ رضاکاروں نے الجوف کے علاقے میں الحدیثہ زمینی بندرگاہ، نجران کے علاقے میں الودیعہ بندرگاہ اور شمالی سرحدی علاقے میں جدید عرعر بندرگاہ پر خدمات انجام دیں۔مسجد نبوی میں 700 سے زیادہ رضاکار زائرین کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔حجاج کی خدمت کے لیےصحت، انسانی ہمدردی اور توسیعی شعبوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی تعداد 300 سے زائد ہے۔

مرد اور خواتین رضاکار مسجد حرام ، مسجد نبویﷺ اور دیگر مقدس مقامات پر ہنگامی اور انسانی امداد کی ٹیموں کے ہمراہ چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں، جو حاجیوں کی آمد کے مطابق کئی مقامات پر تقسیم کی گئی ہیں۔

Related posts

سعودی اعلیٰ سکیورٹی حکام کا اجلاس

www.journeynews.in

بی جے پی لیڈر کی ہائی کورٹ میں اپیل – بغیر دستاویزات کے نوٹ بدلنے پر پابندی

www.journeynews.in

خدا کے مقدس گھر کونئے غلاف میں ڈھانپ دیا گیا

www.journeynews.in