حج اور عمرہسعودی عرب

سعودی عرب میں 13 لاکھ 42 ہزار 351 عازمین حج مملکت پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پیر کی رات تک 13 لاکھ 42 ہزار 351 عازمین حج ، بحری اور فضائی دوریوں کو عبور کرتے ہوئے مملکت پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ائیرپورٹس پر آنے والے عازمین حج کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زمینی راستوں سے 57 ہزار 463 عازمین مملکت سعودی عرب میں پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چار ہزار 648 افراد بحری سفر مکمل کر کے سعودی بندرگاہوں پر پہنچے ہیں۔

Related posts

سال 1445 ہجری کا عمرہ سیزن ، معتمرین کا استقبال شروع کردیا گیا

www.journeynews.in

سعودی عرب میں نئے بزنس وزیٹر ویزے کا اجراء

www.journeynews.in

سورج کے عمودی حالت میں آنے کے بعد خانہ کعبہ کا سایہ غائب

www.journeynews.in