31.9 C
Delhi
اگست 19, 2025
یو اے ای

ہندوستان اور عرب امارات اپنی کرنسیوں میں لین دین کریں گے

یہ معاہدہ گزشتہ روز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امارات کے موقع پر انجام پایا اور اس پر ہندوستان کے ریزرو بینک کے گورنر شَکتی کانت داس اور یو اے ای کے مرکزی بینک کے گورنر خالد محمد بالما نے وزیر اعظم مودی اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی موجودگی میں دستخط کئے۔معاہدے میں مقامی کرنسیوں ہندوستانی روپے اور اماراتی درہم میں لین دین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک فریم ورک بنانے نیز ادائیگی اور میسجنگ سسٹم کو جوڑنا شامل ہے۔ اس سے عرب امارات میں بھی ہندوستانی روپیئےسے لین دین ممکن ہو سکے گا۔

معاہدے کے تحت ہندوستان اور یواے ای کے درمیان اپنی اپنی کرنسیوں میں لین دین کے لیے مقامی کرنسی سیٹلمنٹ سسٹم بنانے کے مقصد سے ایک فریم ورک بنایاجائے گا تاکہ دو طرفہ لین دین میں ہندوستانی روپے اور اماراتی درہم کو فروغ دیا جاسکے گا۔ مقامی کرنسی سیٹلمنٹ سسٹم بنانے سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان اپنی اپنی کرنسیوں میں ادائیگیاں کرسکیں گے۔اس سے روپیہ اور اماراتی درہم کے زرمبادلہ کی مارکیٹ کو ترقی دینے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور ریمیٹینس کو بھی فروغ ملے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ان دنوں بین الاقوامی تجارت میں ڈالر سے پرہیز کرتے ہوئے اپنی اپنی کرنسیوں کے استعمال کا رجحان بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور حالیہ چند ماہ کے دوران دنیا کے کئی ممالک نے ڈالر کے بجائے اپنی اپنی کرنسیوں کے استعمال کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Related posts

یو اے ای کا بڑا انسانی اقدام: آپریشن ‘الفارس الشهم 3’ کے تحت غزہ میں پانی کے کنووں کی بحالی جاری

www.journeynews.in

ابوظہبی یو سی آئی روڈ ورلڈ چیمپئن شپ 2028 اوریو سی آئی ٹریک ورلڈ چیمپئن شپ 2029کا انعقاد کرے گا

www.journeynews.in

روپیہ اور درہم میکانزم تجارتی تصفیہ کرنے میں ایک مثالی تبدیلی ہے

www.journeynews.in