30.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
سعودی عرب

سورج کے عمودی حالت میں آنے کے بعد خانہ کعبہ کا سایہ غائب

مکہ مکرمہ کے آسمان پر گزشتہ روز [اتوار] کو خانہ کعبہ پر سال 2023 میں سورج دوسری اور آخری بار عمودی حالت میں دیکھا گیا۔

جدہ میں قائم فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق یہ فلکیاتی واقعہ تب پیش آتا ہے جب سورج خط سرطان سے جنوب کی طرف خط استوا کی طرف آتا ہے۔ اس دوران جب یہ میریڈیئن کے وسط میں یعنی کعبہ پر تقریباً 90 ڈگری کی بلندی پر ہوتا ہے تو میریڈیئن کا سایہ صفر ہو جاتا ہے اور کعبہ کا سایہ نظر نہیں آتا۔جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ، انجینئر ماجد ابو زہرہ نے وضاحت کی کہ سورج کے کعبہ کے عین اوپر ہونے کی وجہ زمین کے گردشی محور کا 23.5 ڈگری کے زاویے پر جھکاؤ ہے۔جو سال میں ایک بار سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران خط استوا سے گزرتے ہوئے شمال میں خط سرطان اور جنوب میں جدی کے درمیان سورج کی "بظاہر” منتقلی کا باعث بنتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سورج کی پہلی عمودی حالت اس سال مئی 2023 میں تھی جب کہ اگلے سال مئی 2024 میں دوبارہ سورج کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔

Related posts

ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد

www.journeynews.in

آئی ایم ایف: سعودی سیاحت قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

www.journeynews.in

غزہ جنگ جاری رہی تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ سکتا ہے:سعودی عرب

www.journeynews.in