12.1 C
Delhi
جنوری 16, 2025
سعودی عرب

سعودی ولی عہد نے خود گاڑی چلا کر ترک صدر ایردوآن کو قیام گاہ تک پہنچایا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیر کو جدہ کے قصر السلام میں ہونے والی ملاقات کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوان کے لیے خود گاڑی چلائی اور انہیں ان کی قیام گاہ تک پہنچایا۔ویڈیو فوٹیج میں دونوں رہنماوں کو کار میں سوار ہونے سے پہلے محل سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا، سعودی ولی عہد گاڑی چلا رہے تھے اور ترک صدر مسافر نشست پر بیٹھے تھے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد دونوں کو ترکی کی دو الیکٹرک کاریں بطور تحفہ پیش کیں۔ایردوان اپنے خلیجی دورے کے ایک حصے کے طور پر جدہ پہنچے ہیں۔ اس کے بعد وہ قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman drives Turkish President Recep Tayyip Erdogan to his residence after concluding talks in Jeddah. (SPA)

دونوں رہنماؤں نے باضابطہ بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں توانائی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ، ملاقات کے دوران توانائی ، دفاعی صنعت، تحقیق اور ترقی؛ براہ راست سرمایہ کاری اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اس کے علاوہ، سعودی عرب ترکی کی دفاعی کمپنی بیکر کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کر رہا ہے

Related posts

سعودی عرب میں 13 لاکھ 42 ہزار 351 عازمین حج مملکت پہنچ گئے ہیں۔

www.journeynews.in

’یوم عرفہ‘ پرمکہ کی خواتین کی کعبہ شریف میں حاضری کی روایت کرونا کے بعد پھرزندہ ہوگئی

www.journeynews.in

سعودی عرب میں جون میں افراطِ زر کی شرح میں کمی؛سرکاری اعداد و شمار

www.journeynews.in