20.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
سعودی عربنیوز - سعودی عرب

سعودی عرب خطے میں تنازعات کے پر امن حل کی حمایت کر رہا: فیصل بن فرحان

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج پیر کو کہا ہے کہ سعودی عرب ریاستوں کی خودمختاری، آزادی اور خطے میں تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی حمایت کرتی ہے۔ریاض میں عرب ملکوں اور بحرالکاہل جزائر گروپ کے درمیان مشترکہ وزارتی اجلاس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب مشترکہ اور انتہائی ضروری عالمی چیلنجز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ ان چیلنجز میں فوڈ سیفٹی، سپلائی چین میں رکاوٹوں، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے حصول جیسے معاملات شامل ہیں۔سعودی وزیر نے اس اجلاس کو عرب ملکوں اور بحرالکاہل کے جزیروں کے ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کرنے اور مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک "مثالی موقع” قرار دیا۔شہزادہ فیصل نے مزید بتایا کہ سعودی عرب موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب نے موسمیاتی میدان میں خطے اور دنیا کے لیے دلچسپی کے متعدد اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

Related posts

ہائپر لوپ ٹرین کے ذریعے جدہ سے مکہ تک کا سفر 5 منٹ میں ممکن ہوگا

www.journeynews.in

سوڈانی عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ بندرگاہ پہنچ گیا

www.journeynews.in

جے پی نڈا نے سعودی۔انڈیا بزنس کونسل کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی

www.journeynews.in