سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری نے وزارت خارجہ کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے "وزٹ کرنے والے سرمایہ کار” کے لیے بزنس وزٹ ویزا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر” پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب مواقع کی مملکت ہے اور ویزا سرمایہ کار کو مملکت میں سرمایہ کاری کے فروغ پذیر منظر کے بارے میں مزید جاننے کا موقع دےگا۔دوسری طرف سرمایہ کاری کے وزیر خالد الفالح نے کہا کہ بزنس وزٹ ویزا "وزیٹر انویسٹر” جاری کرنے کی سروس کا آغاز وزارت خارجہ اور سرمایہ کاری کے درمیان تعاون اور مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ مملکت میں ماحولیات اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں جاننے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے وزارت سرمایہ کاری کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔