Delhi

ملک کے شہری ‘ووکل فار لوکل’ مقامی مصنوعات کے حمایتی بنیں۔ مودی

نئی دلی ۔8؍ ایم این این۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عوام  سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے مقامی ہنرمندوں کی حمایت کریں اور ہندوستان کے کاروباری اور تخلیقی جذبے کا جشن منائیں۔انہوں نے ایک لنک بھی شیئر کیا جس پر لوگ نمو ایپ پر مصنوعات یا اس کے بنانے والے کے ساتھ سیلفی پوسٹ کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:”اس دیوالی، آئیے ہم نمو ایپ پر مقامی مصنوعات کی حمایت کے مفہوم کے  ساتھ ہندوستان کے کاروباری اور تخلیقی جذبے کا جشن منائیں۔مقامی طور پر بنائی گئی مصنوعات خریدیں اور پھر نمو ایپ پر مصنوعات  یا اس کے بنانے والے کے ساتھ سیلفی پوسٹ کریں۔ اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو اپنے موضوع میں شامل ہونے کی دعوت دیں  اور مثبتیت کے جذبے کو پھیلائیں۔آئیے ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت کا استعمال مقامی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے، ہم وطنوں  کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور اپنی روایات کو فروغ دینے کے لیے کریں۔

Related posts

 بھارت 2030 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔  ایس اینڈ پی گلوبل

www.journeynews.in

مصنوعی ذہانت فوجی کارروائیوں میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ راجناتھ سنگھ

www.journeynews.in

قرول باغ کے طبیہ کالج میں حکیم اجمل خاں نیشنل میوزیم بنایا جائے‘

www.journeynews.in