اپریل 26, 2025
Delhi

اردو کے حق میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

نئی دہلی۔ 16 اپریل 2025
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یو ڈی او) کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مہاراشٹر میونسپل کونسل کے حوالے سے اردو کے حق میں 15 اپریل 2025 کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اردو داں عوام کے لیے تاریخی اور حوصلہ بخش و خوش آئند قرار دیا ہے۔ واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے میونسپل کونسل بلڈنگ (اکولہ) کے سائن بورڈ پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سائن بورڈ پر مراٹھی کے ساتھ اردو زبان میں بھی نام لکھے جاسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ زبان کا تعلق کسی خاص مذہب سے نہیں ہوتا بلکہ زبان کا تعلق عوام، کمیونٹی اور خطے سے ہوتا ہے۔ یو ڈی او کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر پرواز علوم اور ڈاکٹر لال بہادر نے مشترکہ طور پر کہا کہ گزشتہ 4 ستمبر 2014 کو ہندی ساہتیہ سمیلن کے خلاف اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی تاریخی تھا مگر افسوس کہ اردو داں عوام کی غفلت کی وجہ سے دہلی اور اترپردیش سمیت جن سات ریاستوں میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے وہاں کی حکومتوں نے اسے نافذ نہیں کیا اور نہ ہی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کوئی تحریک چلائی گئی۔ اب اردو داں عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے تاریخی فیصلوں سے فائدہ اٹھائیں۔
جاری کردہ
(محمد عمران قنوجی)
پریس سکریٹری، اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، نئی دہلی

Related posts

ریلائنس فاؤنڈیشن نے 10 نکاتی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا

www.journeynews.in

وزیر اعظم نے مدرا یوجنا کی 10 ویں سالگرہ پر اس کے یکسر تبدیلی کے اثرات کی ستائش کی

www.journeynews.in

نئے قوانین عصری معاشرے کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرتے ہیں۔لوک سبھا اسپیکر

www.journeynews.in