30.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
Delhi

’برانڈ انڈیا‘ کو فروغ دینے کیلئے اعلیٰ معیار کے سامان کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت۔ پیوش گوئل

نئی دلی۔ 30؍ ستمبر۔ ایم این این۔ مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے ہندوستانی صنعت پر زور دیا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کے سامان کی پیداوار کو ترجیح دینے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ ’برانڈ انڈیا‘ کو پائیدار طریقوں کے ذریعے فروغ دیا جا سکے جس میں وزیراعظم کے میک ان انڈیا کے ویژن کے ساتھ ’زیرو ایفیکٹ‘ ۔ زیرو ڈیفیکٹ  کا عنصر شامل ہے۔ گوئل کا یہ تبصرہ 140 سے زیادہ  پی ایل آئی سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں شامل ہوتے ہوئے آیا، جس میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (PLI) اسکیم کے تحت ان کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔انہوں نے پی ایل آئی سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کی کوششوں کی تعریف کی جو اہم شعبوں میں ترقی کو آگے بڑھانے، ملازمتیں پیدا کرنے اور مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔وزیر نے عالمی چیمپئنز کی لگن، اختراعی مصنوعات تیار کرنے میں اہم سرمایہ کاری اور پی ایل آئی اسکیموں کے ذریعے روزگار پیدا کرنے میں تعاون کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید سی ای او پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو خود انحصار بنانے کے لیے اپنی مصنوعات میں گھریلو قیمت میں اضافہ پر توجہ دیں۔ انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں گھریلو صنعت کاروں کی مدد کریں۔بات چیت کے دوران، فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کے سی ای اوز نے پی ایل آئی اسکیموں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کیا، ان کے تجربات، کامیابی کی کہانیوں، اور اسکیموں کی تاثیر کو بہتر بنانے اور عمل کو ہموار کرنے کے لیے تجاویز کے بارے میں قیمتی بصیرت پیش کی۔

Related posts

دہلی شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال

www.journeynews.in

جمعیۃ علماء ہند کی دعوت پرعشائیہ تقریب میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ارکانِ پارلیمنٹ کی شرکت

www.journeynews.in

آئندہ ہند۔روس سربراہی ملاقات دہلی میں ہوگی۔ وزارت خارجہ

www.journeynews.in