27.9 C
Delhi
جولائی 15, 2025
Delhi

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (ٹیکنکل ونگ) کی میٹنگ منعقد

نئی دہلی۔ 4 جولائی 2025
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (ٹیکنکل ونگ) کی میٹنگ ڈاکٹر ایس جی وی ستیہ کی صدارت میں کناٹ پلیس، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر ستیہ نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اپنے مقاصد کے حصول میں مسلسل سرگرم عمل ہے اور ملک بھر میں طبی کانگریس سے وابستہ افراد اخلاص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ستیہ نے کہا کہ ممتاز مجاہد آزادی اور ہندو مسلم ایکتا کے علمبردار مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش پر ہر سال 12 فروری، عالمی یونانی میڈیسن ڈے منائے جانے کا اہتمام طبّی کانگریس 2011 سے کرتی آئی ہے اور اب بھارت سرکار نے بھی باضابطہ مسیح الملک کے یوم پیدائش کو یونانی میڈیسن ڈے کے طور پر منظوری دیتے ہوئے اس کا اہتمام شروع کردیا ہے اور یہ فریضہ بحسن و خوبی سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن، حکومت ہند انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 میں وزارت آیوش کے قیام اور مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کو یونانی میڈیسن ڈے کا اہتمام بھارت میں طب یونانی کو آیوروید کے مساوی استحکام بخشتا ہے، اس سے طب یونانی کی اہمیت کو واضح طور سے سمجھا جاسکتا ہے۔ چونکہ طب یونانی ایک سائنٹفک طریقہ علاج ہے اور صدیوں سے رائج ہے اس لیے اس کا مستقبل تابناک ہے کیونکہ یہ بھارت سرکار کے قومی صحت مشن کا حصہ بھی ہے۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے طبّی کانگریس ٹیکنکل ونگ اُترپردیش کے صدر کے طور پر ڈاکٹر صدیق خاں اور جنرل سکریٹری کے لیے ڈاکٹر اقبال فیض آبادی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ونگ کے ذریعہ طب یونانی میں ریسرچ اور ادویہ کی معیار بندی پر نظر رکھنا ہے۔ وبائی صورتوں میں کن دوائوں کا استعمال کرنا ہے اور اس کی مقدار، خوراک کیا ہوگی طے کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد خاں، ڈاکٹر وینوگوپال، حکیم عطاء الرحمن، فیضان احمد اور اسرار احمد اُجینی نے بھی اظہار خیال کیا اور مشوروں سے نوازا۔

Related posts

مرکزی وزیر پیوشگوئل نے شنائیڈر الیکٹرک کے سی ای او سے ریاض میں ملاقات کی

www.journeynews.in

ملک کے تین اہم تعلیمی اداروں کے سربراہان کا تقرر جلد سے جلد کیا جائے یو ڈی او

www.journeynews.in

وزیر اعظم 23 ستمبر کو نئی دہلی میں ’بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023‘ کا افتتاح کریں گے

www.journeynews.in