30.5 C
Delhi
اگست 14, 2025
بین اقوامی

غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کے ا سرائیلی ارادے پر عالمی برادری کی مذمت

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے 5 تاریخ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اسی دن محدود دائرے میں  سیکیورٹی اجلاس منعقد کیا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنجمن  نیتن یاہو غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کی طرف "شدید مائل” ہیں۔ مصر اور اقوام متحدہ  سمیت  بین الاقوامی برادری نے اس کی مذمت کی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے فی الحال اسرائیلی فوج کے "غزہ پر مکمل قبضہ” کے منصوبے پر کوئی واضح بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیل پر غزہ  کی پٹی میں نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے ۔
ادھر 5 تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین اسرائیل مسئلے پر ہونے والے کھلے اجلاس میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل میلوسلاو  یانچا نے کہا کہ انہیں ان اطلاعات پر تشویش ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں میں توسیع کر سکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے 6 تاریخ کو خبر دی کہ اگرچہ بین الاقوامی برادری غزہ کی پٹی کے محصور علاقوں میں قحط اور تشویشناک انسانی صورت حال کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی پر دباؤ ڈال رہی ہے، لیکن اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات  ناکام ہو  چکے ہیں۔  اس وقت یہ واضح نہیں ہے کہ نیتن یاہو طویل مدتی قبضے کا ارادہ رکھتے ہیں یا قلیل مدتی فوجی آپریشن کا، جس کا مقصد حماس کو تباہ کرنا اور یرغمالیوں کو رہا کرنا ہے۔

Related posts

پی ایم مودی آج ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

www.journeynews.in

وزیر اعظم مودی نے فرانس میں کی ’اے آئی ایکشن سمٹ‘ کی صدارت

www.journeynews.in

شام کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ حزب اختلاف کے ساتھ رابطے میں ہیں

www.journeynews.in