27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
Uncategorized

شی جن پھنگ کا سیلابی صورت حال میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور

7 اگست سے چین کے صوبہ گانسو کے صدر مقام لان چو کی یوئی زونگ کاؤنٹی اور دیگر مقامات مسلسل موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا شکار ہیں، اور 8 اگست کی سہ پہر ساڑھے تین بجے تک 10 افراد ہلاک اور 33 افراد لاپتہ ہیں۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ، خطرے سے دوچار لوگوں کی منتقلی اور دوبارہ آباد کاری، انسانی جانوں کے تحفظ اور مواصلات اور نقل و حمل کو جلد از جلد بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام علاقوں اور متعلقہ محکموں کو چاہیے کہ وہ بناء کسی غفلت کے خطرات کی پیش گوئی اور پیشگی انتباہ کو مضبوط بنائیں، پوشیدہ خطرات کے بروقت ادراک سے ان کے تدارک کو مضبوط بنائیں اور سیلاب کی صورت حال میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ شی جن پھنگ اور لی چھیانگ کی اہم ہدایات کے مطابق ،چین کی وزارت ہنگامی انتظام نے تلاش اور بچاؤ کے کام کی رہنمائی کے لئے ایک ورکنگ گروپ متاثرہ علاقے میں بھیجا ہے۔ صوبہ گانسومیں پارٹی کمیٹی کے اہم ذمہ داران سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اور آفات سے بچاؤ کے کاموں کی کمانڈ کر رہے ہیں۔ تاحال تمام سرگرمیاں منظم انداز میں جاری ہیں۔

Related posts

ڈاکٹر سیّد احمد خاں کو بھاگیرتھی ایوارڈ 2023 ملنے پر طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی مبارکباد

www.journeynews.in

گریٹر نوئیڈا میں طلباء اور سیکورٹی گارڈ کے درمیان سگریٹ نوشی کو لے کر تصادم

www.journeynews.in

جو ملک اپنی وراثت کی قدر نہیں کرتا وہ اپنا مستقبل بھی کھو دیتا ہے۔ پی ایم مودی

www.journeynews.in