27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
پریس ریلیز

’آئی ایم اے‘ کی جانب سے جامعہ ہمدرد میں CME کا انعقاد

نئی دہلی۔ 30 ستمبر 2025 (پریس ریلیز)
معروف طبّی تنظیم آئی ایم اے (آیوش) کے زیراہتمام جامعہ ہمدرد میں یونانی ڈاکٹروں کے لیے CME کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر NCISM میں یونانی، سدھا اور سویا رگپا بورڈ کے صدر پروفیسر مظاہر حسین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرمائی اور انہوں نے آیوش ڈاکٹروں کو ان کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈین (NCISM) کے بورڈ آف اتھیکس اینڈ رجسٹریشن کے ریگولیشن 2023 میں آپ کے اختیارات درج ہیں۔ انہوں نے آیوش ڈاکٹروں کو CME کی اہمیت اور اس کے ذریعہ حاصل شدہ پوائنٹ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پروفیسر سیّد شاکر جمیل، ڈاکٹر آر ایس چوہان، ڈاکٹر بششٹ، ڈاکٹر سیّد احمد خاں اور ڈاکٹر شگفتہ نصرین نے بطور مہمان ذی وقار شرکت فرمائی جبکہ پروفیسر ایف ایس شیرانی، ڈاکٹر غزالہ جاوید، ڈاکٹر عظمیٰ بانو اور فرخندہ جبیں نے خصوصی لیکچر پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عثمان نے بحسن و خوبی انجام دیے۔

Related posts

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اسٹیڈیموں میں  جیو کی ڈاؤن لوڈ  سپیڈ ایئرٹیل سے دوگنی تیز ۔ اوپن سگنل

www.journeynews.in

ہومتھن پراپرٹی ایکسپو 2024 میں ہیرا گروپ کو دعوت

www.journeynews.in

مہاراشٹر ایم ای پی کے نعروں سے گونج رہا ہے:سنیتا

www.journeynews.in