28.9 C
Delhi
اگست 19, 2025
پریس ریلیز

طب یونانی کا مستقبل تابناک ہے۔ ڈاکٹر صباحت اللہ امروہوی

نئی دہلی۔ 30 ستمبر 2023
ڈاکٹر صباحت اللہ امروہوی، ممبر آیورویدک سدھا اینڈ یونانی ڈرگس ٹیکنکل بورڈ، گورنمنٹ آف انڈیا اور قومی سکریٹری آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے طبّی کانگریس یوتھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود بھارت میں طب یونانی کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی موجودہ پالیسی میں آیوش طریقہ علاج کی ترویج و ترقی کے جامع منصوبے ہیں۔ اس میں طب یونانی کی ترقی کے مواقع یکساں ہیں۔ اس لیے طلبا خاص طور سے BUMS میں داخلہ لے کر ترقی کے منازل طے کریں، اُن کا مستقبل روشن ہوگا۔ میٹنگ کے آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس یوتھ ونگ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعجاز علی قادری نے ادا کیا۔

Related posts

اترا کھنڈ سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی کوشش ملک کی یکجہتی کیلئے عظیم خطرہ

www.journeynews.in

AIMEP تلنگانہ میں تمام 119 سیٹوں پر مقابلہ کیلئے تیار  ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پارٹی کارکنان سے ہر فرد تک پہنچنے کی ہدایت

www.journeynews.in

NCERT کی کتابوں میں تبدیلی، نسل نو کو گمراہ کرنے اور مغلوں سے نفرت کے مترادف: تیج لال بھارتی

www.journeynews.in