دسمبر 2, 2025
Delhi

چاندنی محل وارڈ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے مسلم کارکنوں کا زبردست جوش و خروش:

علاقہ میں ترقی، یکجہتی اور مثبت تبدیلی کا سفر تیز: الحاج محمدعرفان احمد

نئی دہلی, 29 نومبر ( نامہ نگار): ایم سی ڈی کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں چاندنی محل وارڈ 76 میں بی جے پی کے مسلم کارکنان غیر معمولی جوش و جذبے کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ گلی کوچوں سے لے کر پرانی دہلی کے تاریخی بازاروں تک بی جے پی کارکنان صبح و شام عوام سے رابطہ کر رہے ہیں اور گھر_گھر جا کر اپنی حمایت مضبوط بنا رہے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ولولہ محض انتخابی سرگرمی نہیں، بلکہ ترقی اور بھائی چارے کے ایک خواب کا سفر ہے۔
معلومات کے مطابق بی جے پی کے مسلم کارکنان مساجد کے باہر، چائے خانوں پر اور ڈور ٹو ڈور مہم چلا کر عوام سے براہ راست گفتگو کر رہے ہیں۔ انکے چہروں پر اعتماد جھلکتا نظرآتا ہے اور انکا کہنا ہے کہ ہم ہیں تو بی جے پی کے ہے اور بی جے پی ہی توترقی ہے۔
اس سلسلے میں بی جے پی کے سینئر رہنما، سابق قومی نائب صدر اقلیتی مورچہ اور سابق رکن حج کمیٹی آف انڈیا الحاج محمد عرفان احمد نے دعویٰ کیا کہ جب ایم سی ڈی میں بی جے پی کی حکومت تھی تو چاندنی محل اور آس پاس کے علاقوں میں نمایاں ترقیاتی کام ہوئے، سڑکوں کی صفائی، ٹوٹے نالوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بلدیاتی سہولیات میں بہتری جیسے اقدامات شامل تھے۔ جبکہ انکے مطابق عام آدمی پارٹی کی حکومت نے کرپشن، وعدہ خلافیوں اور’فری فری‘ کے کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا، لہذا کام کی رفتار صفر ہے اور عوام مایوس ہوچکی ہے۔ الحاج عرفان احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ بی جے پی کے مسلم کارکن عوام کو بتا رہے ہیں کہ مودی حکومت نے تین طلاق کے خاتمے، حج سبسڈی نظام کوشفاف بنانےاور تعلیم وصحت میں اصلاحات جیسے اقدامات سے اقلیتوں کی بہتری کے لیے حقیقی کوششیں کی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ چاندنی محل کے لیے بی جے پی کی منصوبہ بندی میں سمارٹ گلیاں، جدید ڈرینیج سسٹم، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور بازاروں کی ترقی کے لیے خصوصی فنڈ شامل ہیں۔محمد عرفان احمد نے مزید کہا یہ انتخاب سیاست کانہیں، بھائی چارے کا امتحان ہے، لہذا بی جے پی ثابت کر رہی ہے کہ ہندو مسلم بھائی بھائی ہیں۔جبکہ’آپ’صرف ووٹ بینک کی سیاست کرتی ہے۔ وہیں بی جے پی کے امیدوار سنیل کمار شرما کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایماندار اور محنتی لیڈر ہیں، جو وارڈ کی ہرضرورت اور ہر مسئلے سے واقف ہیں اور انکی قیادت میں چاندنی محل ترقی کی نئی مثال قائم کرے گا۔
دوسری جانب انتخابی مہم کے دوران جلسے جلوس، ریلیاں اور ڈور ٹو ڈور مہم تیزی سے جاری ہیں، جہاں مسلم کارکنان پرجوش نعروں کے ساتھ شریک ہوتے ہیں“بی جے پی زندہ باد_مودی زندہ باد”
تاہم مہم کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہے ہیں اور کارکنان اپنی جدوجہد کی کہانیاں شیئر کر رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ جوش 30 نومبر کو بیلٹ باکس میں جھلکے گا اور دہلی میں تمام بی جے پی کے امیدوارفتحیاب ہوں گے۔

Related posts

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں شمال مشرق اور جموں و کشمیر کے ریلوے کے خواب شرمندہء تعبیر ہوا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

www.journeynews.in

مہان صوفی -سنت شاعر سنت درشن سنگھ جی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کی:سنت راجندر سنگھ جی مہاراج

www.journeynews.in

بھارت اور روس نے شمالی سمندری راستے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

www.journeynews.in