نومبر 9, 2024
پریس ریلیزتقریبات

تعلیم کی چابی سے کامیابی کا ہر دروازہ کھولا جا سکتا ہے: سید محمد اشرف کچھوچھوی

اپنی زندگی میں تعلیم کی اہمیت کو ہم تقریباً سبھی جانتے ہیں، لیکن بچے یہ نہیں سمجھتے۔ اس لیے ہمیں اپنے بچوں کو اس بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات دینی چاہیے تاکہ مستقبل میں انھیں اپنی زندگی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے تعلیم کا سہارا لینا ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ تعلیم کے بغیر ہم اپنی زندگی میں کچھ نہیں کر سکتے۔ کیونکہ کامیابی کا دروازہ تعلیم کی کنجی سے ہی کھل سکتا ہے۔یہ باتیں ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین اور آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی صاحب نے مدرسہ اشرفیہ سمیع العلوم شیتل گھہٹہ ضلع اتر دیناج پور میں منعقدہ کانفرنس مخدوم سمنانکانفرنس میں کہیں۔اس موقع پرمدرسہ اشرفیہ سمیع العلوم شیتل گٹہ ضلع اتردینج پور مغربی بنگال تمام اراکین کے ساتھ ماسٹر غلام یاسین صدر، محمد عالم سیکرٹری، محمد جیلانی، محمد رقیب، سعود عالم خزانچی، ماسٹر غلام یاسین،مولانا امیر الاسلام اشرفی، حافظ سلیم اختر، مولانا سعید، منشی یحییٰ، مولانا شاہ عالم اشرفی پروفیسر شہباز چشتی شیتل کوچی کالج بہار، مولانا ابوالغفار خطیب اور امام اشرف نگر سلی گوڑی وسیرت ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر ماسٹر شمیم ​​قریشی اشرفی بھی موجود تھے۔

Related posts

ڈاکٹر نوہیرہ شیخ کی پارٹی صوبائی انتخابات میں مقابلے کیلئے تیار

www.journeynews.in

اوقاف کی مقبوضہ زمینوں کو وقف بورڈ میں کیا جائے گا شامل

www.journeynews.in

پدم شری حکیم سیّد خلیفۃ اللہ کے انتقال پر طبّی کانگریس کی تعزیت

www.journeynews.in