الیکشن کمیشن کی اعلان کے بعد آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی,5ریاستوں کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کیلئے سینہ سپر
نئی دہلی (ریلیز / مطیع الرحمن عزیز) آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی قومی صدرعالمہ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ نے رسمی طور پر اپنی شرکت کی اعلان کی ہے جو آئندہ وقت کے انتخابات چھتیس گڑھ، مزورم، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور راجستھان میں منعقد ہونے جا رہے ہیں ۔مہیلاامپاورمنٹ پارٹی کی سربراہ اور کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے پانچ ریاستوں کے انتخابی اعلان کے بعد اپنی پارٹی ایم ای پی کو مقابلے کے لئے تیاری کا سلسلہ زوروں پر بتاتے ہوئے کہا کہ ہم 2023کے اختتامی سال پر ہو نے جا رہے پانچ ریاستوں کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے مستعد اور چاق و چوبند ہیں۔
ہندوستان الیکشن کمیشن (ECI) نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ووٹنگ 7 نومبر کو شروع ہو گے، جبکہ انتخابی نتائج کی تاریخ 5 دسمبر طے کی گئی ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ نے اپنی پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی (انصاف انسانیت کے لئے ) کی جوش و خروش اور رجائیت پسندی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے امیدوار تمام اسمبلی الیکشن میں مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔عالمہ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ نے کہا کہ ان کی پارٹی ان الیکشن میں مقابلہ کرے گی اور اچھی کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا، کہ "ہماری پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ بہت جلد ہی انتخابی (مہم) کیمپین کا آغاز کرے گی اور اپنی سالوں سے معاشرے کے تمام شعبوں کی خدمت کرنے کی روایت جاری رکھنے کا عزم دہرائے گی۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ جنہیں خواتین کی بہبود، تقویت،اولی لعزم، سماجی انصاف اور ثابت قدمی کے لئے جانا جاتا ہے نے اپنی پارٹی کی مختلف کمیونٹیوں کے مفاد کی تمثیل کرتے ہوئے اس کی طرف توجہ کو مبذول کرایا۔ اور کہا کہ ہم انصاف اور برابر مواقع کے لئے ثابت قدم ہیں۔ ہماری پارٹی اور قیادت کا مرکزی توجہ ملک میں تمام برادریوں کے درمیان آپس میں دوریوں کو کم کرنے اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل دینا ہوگا جہاں ہر آواز کو سنا جائے اور ہر خواب پائے تکمیل کو پہنچے ،” انہوں نے مزیدکہا کہ خواتین اور کمزور پچھڑے طبقہ کی تقویت ہمیشہ ہمارا بنیادی مشن رہا ہے۔ ہم ملک میں ایسا ماحول پیدا کرنے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں جہاں ہر شخص کی ترقی ہو سکتی ہے، چاہے ان کا ماضی جو بھی ہو،انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مہیلاامپاورمنٹ پارٹی کی طرف سے عوام کے مسلسل خدمت کی ایک لمبی تاریخ ہے، اور ہم آنے والے انتخابات (الیکشنوں )میں اس ورثے کو جاری رکھنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ہمارا تعہد تمام شہریوں کی عافیت کے لئے مستقل رہے گا اور ہم بے وقفہ محافظت اورتمام کمیونٹیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بے انتہا محنت کریں گے۔