ایران کے نائب وزیر خارجہ علی رضا بیگدلی نے جو ایران کے سفارتخانے کے افتتاح کے لئے ریاض پہنچے ہیں، اپنے سعودی ہم منصب ولید الخریجی سے ملاقات کی ۔ دونوں نائب وزرائے خارجہ نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقے کے حالات اور تبدیلیوں پر گفتگو کی۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایرانی سفارتخانے کا سات سال بند ہونے کے بعد ایک بار پھر افتتاح کیا گیا۔ سفارتخانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پرچم کشائی کی تقریب میں دونوں ممالک کے حکام، وزارت خارجہ کے اعلی عہدے دار، متعدد ممالک کے سفیروں اور سفارتی عملہ اور علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ دس مارچ سن دو ہزار تئیس کو تہران اور ریاض نے سات سال بعد تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام عراق، عمان اور چین کی ثالثی میں ممکن ہوسکا ہے۔