19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
Uncategorized

جمعیت یوتھ کلب امروہہ پانی پلانا باعث اجر و ثواب اور صدقہِ جاریہ ہے،مولانا محمد زبیر

 

شاہ ولایت چوراہا/امروہہ (11جون 2023)

آج گرمی کے موسم کے باعث سرائے موڑ پر جمعیۃ یوتھ کلب امروہہ کے زیر اہتمام راہگیروں کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا جس کی سربراہی مولانا محمد فرقان کونسلر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت اور A.D.O.C جمعیت یوتھ کلب امروہہ ماسٹر محمد آصف نے فرمائی، اس موقع پر ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کا نظم کیا گیا جس کو عوام الناس نے خوب سراہا اور جمعیۃ یوتھ کلب کے اس قدم کو قابل تعریف قرار دیا

اس موقع پر مولانا محمد زبیر کنوینر جمعیت یوتھ کلب ضلع امروہہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانی پلانا خود بہت بڑا اجر کا کام ہے،ادھر موسم ِ گرما کی آمد ہوچکی ہے ،جون کے مہینہ کی شروعات کے ساتھ ہی گرمی اور تلخی کے دور کا آغاز ہوجاتا ہے ،کہیں زیادہ اور کہیں کم لیکن دھوپ کی شدت اور تمازت لوگوں کو بے قرار کردیتی ہے۔بندگان ِ خدا کی مختلف خدمت انجام دینے والی تنظیمیں اور بہت سے افراداپنی خدمات میں اضافہ کرتے ہوئے موسم ِ گرما میں پانی پلانے کی خدمت کا بھی آغاز کردیتے ہیں ۔تاکہ اس کے ذریعہ دھوپ اور گرمی میں بے حال ہوجانے والے اور پیاس کی شدت سے بے چین ہوجانے والے افراد کو بروقت پانی پلاکر راحت پہنچائی جاسکے۔پانی پلانا ایک بہت بڑی خدمت اور حصول ِثواب کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔عام طور پر لوگ اس کو کوئی زیادہ اہمیت نہیں دیتے یا اس خدمت کو کوئی بڑی اور عظیم خدمت نہیں سمجھتے جب کہ حقیقت یہ ہے

جناب قاری یامین صاحب نے بتایا پیاسوں کو پانی پلانا بھی بڑا کارِ ثواب ہے ۔اور اس پر بھی اللہ تعالی نے بہت سے اجر وثواب کے وعدے فرمائے ہیں اور نبی کریم ﷺ نے پانی پلانے کی اہمیت اور ضرورت کو اپنے مختلف ارشادات میں بیان کیا ہے ،پانی پلانے کی ترغیب دی اور انسانوں کو راحت پہنچانے کی تلقین فرمائی ہے۔دھوپ سے انسان جب بے قابو ہوجائے اور حلق پانی سے تڑپنے لگے اس وقت چند بوند قطرے کتنی راحت پہنچاتے ہیں اس کا اندازہ وہی انسان کرسکتا ہے جو اس کیفیت سے دوچار ہوا ہو ،اور پھر اس کی نگاہوں میں پانی پلانے والے کی جو قدر ومنزلت ہوتی ہے کوئی اس کا اندازہ نہیں کرسکتا۔کیوں کہ پانی ایک ایسی نعمت ہے جس کے بغیر انسانی زندگی کا گزارہ ممکن نہیں ،اگر کسی وقت آدمی کو کھانانہ ملے وہ برداشت کرلے گا ،بھوکا رہنا پڑے وہ رہ جائے گا لیکن پانی نہ ملے توماہی ِ بے آب کی طرح بے چین ہوجائے گا اور کسی نہ کسی طرح پانی کے حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گا ،پانی دراصل انسانی حیات کے لئے ناگزیر نعمت ہے، جمعیۃ علماء ہند کیونکہ ہمیشہ سے ہی خدمت خلق کرتی رہی ہے اور آپسی اتحاد و اتفاق کی کوشش کرتی رہی ہے یہ قدم بھی اسی لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ عوام و خواص میں یہ پیغام جائے ہم سب ایک ہے اس ملک کے باشندے آپس میں مل جل کر رہتے ہیں،

جناب مولانا دلدار حسین صاحب نے کہا کہ انشاءاللہ یہ کیمپ پورے امروہہ میں جگہ جگہ لگایٔے جایٔنگے

اس موقع پرحافط محمد فرمان ماسٹر محمد عثمان اور

روور/اسکاؤٹ امروہہ

محمد فرقان، تاج محمد ، سہیل، محمد زبیر، ثاقب، طیب، سہیل، عبداللہ ، شاہ نواز، وغیرہ وغیرہ موجود رہے

 

Related posts

تیسری جماعت کی طالبہ اریبہ جمال نے پہلا روزہ رکھا

www.journeynews.in

بجلی کا نیا فلیٹ ریٹ: پھر بڑھی بنکروں کی بےچینی!! تحریر: جاوید اختر بھارتی

www.journeynews.in

پی ایم مودی نے پونے میٹرو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی

www.journeynews.in