30.1 C
Delhi
نومبر 8, 2024
Uncategorized

راج ناتھ سنگھ کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکی قومی سلامتی مشیر جناب جیک سولیوان سے ملاقات

واشنگٹن ڈی سی۔ 24؍  اگست۔ ایم این این۔ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 23 اگست 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مسٹر جیک سولیوان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ابھرتی جغرافیائی وسیاسی صورتحال اور اہم علاقائی سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جاری دفاعی صنعتی مشترکہ پروجیکٹوں پر بھی بات کی اور ان امکانی شعبوں پر غور کیا جہاں دونوں ملکوں کی صنعتیں مل کر کام کرسکتی ہیں۔وزیر دفاع نے واشنگٹن ڈی سی میں کلیدی اشتراک کی امریکہ ہندو پارٹنر شپ فورم کی جانب سے منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کے دوران امریکہ دفاعی صنعت کے سرکردہ صنعتکاروں سے بھی ملاقات کی۔ راؤنڈ ٹیبل میں امریکہ کی دفاعی اور تکنیکی کمپنیوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کہا کہ ہندوستان امرکی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہنرمند کارکنوں پر مشتمل ٹھو س بنیاد، ایف ڈی آئی اور کاروبار میں آسانی کے طریقہ کار اور وسیع گھریلو منڈی کے ساتھ پوری طرح سے تیار ہے۔ بعد میں رکشا منتری یو ایس انڈیا بزنس کونسل کے وفد سے مختصر ملاقات بھی کی۔

Related posts

المسجد الحرام میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی حفظِ قرآن کا مقابلہ 25 اگست سے شروع ہوگا

www.journeynews.in

5جی میں بھارت کی بڑی چھلانگ، ایک سال میں تیسرے نمبر پر پہنچا

www.journeynews.in

دربھنگہ ایمس کی زمین کو مسترد کرنے کو متھلا کے لیے بڑا نقصان:انتخاب عالم

www.journeynews.in