• کئی فارمیٹ میں بنی بچوں کی پروگرامنگ
• آپ اسے 20 سے 30 جولائی تک دیکھ سکتے ہیں
• تھیٹر، موسیقی، رقص، ورکشاپس اور بہت کچھ
ممبئی، 13 جولائی 2023 ۔محترمہ نیتا امبانی کا خواب ہے آرٹ اور کلچر کو اس کی بہترین شکل میں اگلی نسل تک پہنچائیں اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے، نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر پیش کررہا ہے’ این ایم اے سی سی بچپن۔ یہ 2 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
بچوں کے بڑے ہونے کے ساتھ سیکھنے اور تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما کیسے ہوتی ہے؟ بچے کھیل کے ذریعے فن اور ثقافت سے کیسے متاثر ہوتے ہیں اور سیکھتے ہیں؟ ان چند سوالات میں سے پیدا ہوا ‘ این ایم اے سی سی بچپن ‘جہاں بچے اور ان کے والدین سبھی حصہ لے سکتے ہیں۔
’’ این ایم اے سی سی بچپن‘‘ 11دن تک چلنے والی ایک فیسٹیول ہے جس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ دل ہو یا دماغ، کھیل ہو یا سیکھنا – میرے خیال میں این ایم اے سی سی بچپن شوز، ورکشاپس اور فن اور ثقافت پر مبنی پروگرامنگ کی مختلف قسمیں آپ کے لیے ایک پرلطف تجربہ ہوں گی اور ساتھ ہی بچوں کے لیے نئی ترغیب دیں گی۔ آئیے ہم تخلیقی صلاحیتوں اور بچپن کے اس جشن کو این ایم اے سی سی بچپن میں ایک ساتھ منائیں۔ ان الفاظ کے ساتھ محترمہ نیتا امبانی نے پریواروں کو این ایم اے سی سی بچپن کو ایک ساتھ مل کر منانے کی دعوت دی۔
’ دی سٹوڈیو تھیئٹر ‘ دی کیو ب اور سینٹر کے ایسے کئی خاص مقامات میں 20جولائی سے شروع ہوکر 11 دنوں تک 2 سے 14سال کے بچے شو اور کئی دیگر طرح کے پروگراموں کا حصہ بن سکیں گی۔
ان میں بھارت کے متھک، سائنس اور ایک شو جس میں آپ بھی حصہ لے سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ گانا میوزک سیشن، ڈانس اور سرکس کا امتزاج، مقامی ڈرامے، آپ آرٹ اور ٹیکنالوجی کے شاندار سنگم کا بھی تجربہ کرسکیں گے۔ گرینڈ تھیئٹر میں ہوگا ’ پا پیٹرول ۔‘ آرٹ ہاوس میں ٹوائلٹ پیپر کی پیشکش۔’’ رن ایز سلو ایز یو کین‘‘ ۔ اور بھی بہت کچھ جو آپ کے اندر فن اور ثقافت کے تئیں محبت کی آگ کو پیدا کریں گے۔ ’ فیب لیب شو‘ لیکر آرہا ہے سائنس روبوٹ میں ایک الگ ہوسٹ، جس کا نام ہے چپ ۔کلاسیکی انڈین ٹیلز’ جو نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں پھیلی لوک کہانیوں کو ایک نئے روپ میں پیش کرے گی۔ آپ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کی سدا بہار کہانی ‘ کابلی والا’ کی دل کو چھو لینے والی اور روح کو ہلا دینے والی پیش کش بھی دیکھ سکیں گے۔
لل سودیش کلکاری ایڈیشن‘ میں آرٹ اور کلچر پر عمیق پروگرامنگ کا لطف اٹھائیں۔ اس میں بچے کروشیٹ کے کھلونوں، پتلیوں اور ملک میں کھیلے جانے والے بہت سے کھیلوں میں روایتی فن کو زندہ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ ‘ کلکاری ایڈیشن’ بچوں کو ان کی جڑوں سے جوڑنے کی ایک شاندار کوشش ہے۔
این ایم اے سی سیبچپن ایک عمیق اور متعدد فارمیٹ میں پروگرامنگ کر رہا ہے۔ بچے آزادانہ طور پر اس سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور وہ تھیٹر، ورکشاپس، آرٹ اور کلچر سے متعلق پروگرام دیکھیں گے۔ کلچرل سینٹر کی پروگرامنگ میں آپ کو ان پروگراموں کی چھاپ آنے والے کئی سالوں تک نظر آئے گی۔ اس فیسٹیول کیلئے ٹکٹ 250/- روپے ہے جوٹکٹ 250 روپے سے شروع ہوتے ہیں۔ آپ nmacc.com یا bookmyshow.com پر ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔