19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
Uncategorized

سیاسی قوت کے شعور کے بغیرتعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ناممکن: اختر الایمان

انکورم ایجوکیشنل،کلچرل اینڈ ہیلپنگ آرگنائزیشن سپول(بہار) کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

بیرپور، سپول(یکم اگست/شاہد حبیب)تعلیم میں تجربے ضروری ہیں لیکن تجربےمعیار کی قیمت پر نہ ہوں۔ تعلیم کا ایجنڈا صرف سرکار کاایجنڈانہیں ہو سکتا، سماج اور معاشرے کا ایجنڈا بننا بھی ضروری ہے تبھی کسی قوم کی تعلیمی پسماندگی دور ہو سکتی ہے۔یہ زمانہ ، نیا زمانہ ہے توتعلیم کو بھی نئے زمانے سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ہمارے نونہالوں کی تعلیم کا انتظام اس انداز کےقطعی نہ ہوں کہ وہ محض ڈگریوں کا اہل قرار دے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارآج بیرپور(سپول) میں منعقد سالانہ تعلیمی کانفرنس اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر صفدر امام قادری نے کیا۔” انکورم ایجوکیشنل،کلچرل اینڈ ہیلپنگ آرگنائزیشن سپول(بہار) “نے بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ اس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین( بہار ) کے صدر جناب اختر الایمان نے کہا کہ جو قوم اپنی سیاسی قوت کی پہچان نہیں رکھتی، وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر میدانوں میں پچھڑ کر رہ جاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم سیاسی شعور کو بیدار کریں اور آنے نسلوں کی معیاری تعلیم کے انتظام کے لیے سنجیدہ ہوں۔ ایسے میں ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم مدارس اور اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں صرف اور صرف معیار کو توجہ دیں اور کسی بھی قسم کی قرابت داری کے فریب کا شکار ہوکر بچوں کے مستقبل سے کھلواڑنہ کریں۔ اس طرح کےا عمال شنیعہ کا ترک ضروری ہے۔ کانفرنس سے ڈاکٹر امان اللہ مدنی، ڈاکٹر رضوان اللہ محمد ابراہیم ندوی اور مولانا عنایت اللہ سلفی نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران انکورم ایجوکیشنل، کلچرل اینڈ ہیلپنگ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدکوئز کمپٹیشن کے شرکاء کو انعامات اور سند سے نوازا گیا اور پوزیشن لانے والے خوش نصیبوں کے درمیان لیپ ٹاپ، ٹیب لیٹ ، موبائل اور ٹورسٹ بیگس تقسیم کیےگیے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب فخرِ عالم (ڈی ایس پی، ارریہ صدر) نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں علاقے میں تعلیمی بیداری لانے کے لیے بےحد ضروری ہیں۔ میں تمام ہی شرکاء اور پوزیشن ہورلڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ وہ آگے بڑھیں اور ملک و ملت کی خدمت کے لائق بن سکیں۔ اس ملک میں ہمیں ہر طرح کی سہولتیں حاصل ہیں، ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی نوعیت کی احساس کمتری اور شک وشبہ کا شکار نہ ہوں۔ طلبہ کو ابھارتے ہوئے ڈی ایس پی صاحب نے مزید کہا کہ دنیا میں آپ کے لیے ہر میدان کھلا ہوا ہے اور کوئی بھی آپ کو روکنے والا نہیں ہے سوائے آپ کے۔ اس لیے آپ اپنے اگلے دن کو پچھلے دن سے بہتر بنانے کی کوشش میں لگ جائیں۔ کانفرنس کے دونوں سیشن کی نظامت کی ذمہ داری شاہدحبیب نے انجام دی۔

Related posts

شیخ محمد بن زاید، وزیراعظم کی مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت

www.journeynews.in

 آزادی کے بعد پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کو اولین ترجیح ملی۔ ڈاکٹر  جتیندر سنگھ

www.journeynews.in

کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں وزیر خزانہ بنوں گی۔ نرملا سیتا رمن

www.journeynews.in