21.1 C
Delhi
مارچ 24, 2025
Uncategorized

محمد بن راشد کا دبئی کارپوریشن برائے ایمبولینس سروسز کے بورڈ کی تشکیل کا حکم نامہ جاری

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے حکمران کی حیثیت سے 2023 کے فرمان نمبر 62 کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز کے بورڈ کی تشکیل کا حکم نامہ نمبر 62 جاری کیاہے۔

دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف برائے ایکسیلینس اینڈ لیڈنگ افیئرز بورڈ کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

بورڈ کے دیگر ارکان میں دبئی آر ٹی اے کی ٹریفک اینڈ روڈز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے علاوہ وزارت صحت و روک تھام، دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس اور دبئی اکیڈمک ہیلتھ کارپوریشن (دبئی ہیلتھ) کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔

ان نمائندوں کے نام ان اداروں کے متعلقہ سربراہان کے ذریعہ نامزد کیے جائیں گے۔ بورڈ میں دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز کے سی ای او بھی شامل ہیں۔یہ فرمان دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز کے بورڈ کی تشکیل سے متعلق 2014 کے فرمان نمبر 25 کو کالعدم قرار دیتا ہے۔

2023 کا فرمان نمبر 62 اجراء کی تاریخ سے نافذ العمل ہے اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

Related posts

مکہ مسجد کے امام سعید الرحمن عزیز کے ساتھ ماب لنچنگ کی کوشش

www.journeynews.in

آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی پر جوش طریقے سے تعلیم کے شعبے میں برابری کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح مخلص: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.journeynews.in

نیتا مکیش امبانی کلچر سینٹر میں بچوں کا فیسٹیو ل’   این  ایم اے  سی سی بچپن‘ 20جولائی سے

www.journeynews.in