25.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
خبریں

ہمیں ملک و ملت کا مددگار بن نا ہے ،مولانا حکیم الدین قاسمی

مدرسہ المعہدالاسلامی میں بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ جمعیۃ یوتھ کلب میں اسکاؤٹ کیمپ اختتام پزیر!
رپورٹ: محمد فرقان
ـآزاد نگر مؤو(آئی این اے نیوز 12/اکتوبر 2023) ضلع مؤو کے آزاد نگر کے مدرسہ اسلامیہ المعہدالاسلامی میں تین دن سے جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا سہ روزہ کیمپ آج اپنی اختتامی منزل کو پہونچا،
اس موقع پر ایک تعارفی مظاہرہ پروگرام منعقد ہوا، جس کی صدارت حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ھند نے فرمائی جب کہ نظامت کے فرائض مولانا محمد فرقان/ مولانا نور البشر صاحب کونسلر جمعیۃ یوتھ کلب نے مشترکہ انجام دیئے، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا، جب کہ نعت نبی کا ھدیہ نعت ایک طالب علم نے پیش کیا، سب سے پہلے اسکاؤٹ اور روورس نے ٹریفک قوانین،حادثہ میں شکار افرادی کو کیسے بچایا جائے،نشہ کے نقصانات ،تعلیم کے فوائد ،خود کا تحفظ کیسے کیا جائے،پانی کی بربادی،والدین کا ادب و احترام ،وغیرہ وغیرہ کے حوالے سے پروگرام پیش کیے،جس کو حاضرین نے دیکھ کر خوب داد و تحسین سے نوازا،بعدہ علماء کرام کے بیانات ہوئے.
2 लोग की फ़ोटो हो सकती है
مولانا حکیم الدین صاحب نے جمعیۃ یوتھ کلب پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اصل اسکاؤٹ کا مقصد مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے تاکہ اسلام کو پھلنے پھولنے کا اور غیروں کو اسلام سے قریب ہونے کا ذریعہ بن سکے، آج قوم مسلمان سے ایثار و ہمدردی کا جذبہ جاتا رہا تو غیروں نے اسلام سے اپنے کو بچانا شروع کردیا، اس لیے اپنے اندر اسکاؤٹ کے زریعہ دوسروں کے ہمدردی کرنے کا مادہ اجاگر کرو،ہماری نسل آج طرح طرح کے نشہ کی شکار ہو رہی ہے اس کے بچاؤ کی شکل اپنے نونہالوں کو جمعیۃ یوتھ کلب سے وابستہ کرنا ہے،آج ہم سمجھتے ہیں کہ نہیں معلوم یہ کونسی نئی چیز ہمارے سامنے آ گئی ہے جب کہ یہ سب چیزیں ہمارے اکابرین کی سنت ہے، ہمارے اکابرین مسجد مدرسوں تک محدود نہیں تھے،بلکہ وہ قال اللہ اور قال الرسول کے ساتھ ساتھ میدان کے غازی و مجاہد بھی تھے،انہوں نے جنگ آزادی بھی لڑی اور ملک و ملت کے بھی کام آئے اس لیے اپنے اندر تمام صفات کو پیدا کیا جائے،
حافظ عبیداللہ صاحب بنارسی نے کہا کہ یہ جمعیۃ یوتھ کلب کا قیام بہت اچھا قدم ہے کیونکہ آدمی جب تندرست رہے گا تو وہ اچھی طرح عبادت کرسکتا ہے اور اسی سے دنیاوی کاموں کو انجام دے سکتا ہے اس لیے سبھی اس سے جڑیں اور اپنے آپ کو ہر طرح تندرست بنانے کی فکر کریں.
مولانا افتخار صاحب نے کہا کہ ہم سب جمعیۃ علماء ھند کی تاریخ کو پڑھے اور علماء ائمہ حضرات ممبر و محراب کے ذریعہ بحسن و خوبی جمعیۃ علماء ھند کے کارنامہ اور تاریخ کو عوام کے سامنے پیش کرے کیونکہ عوام جمعیۃ کی تاریخ سے ناآشنا ہیں،
اس موقع پر کنوینر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع مئو مولانا جمیل احمد الاعظمی، مفتی محمد شعیب صاحب، مفتی محمد ابوذر مفتاحی، شاہد اختر پلازہ، سہیل احمد اجالا، شمیم احمد آشا،و اہل بستی موجود رہے،

Related posts

عالمی یوم ماحولیات پرساون کرپال روحانی مشن نے 7500 پودے تقسیم کیے

www.journeynews.in

کانگریس انتخابی تشہیر کا بگل پھونکتے ہوئے لوگوں کو پانچ گارنٹی دینے کا اعلان

www.journeynews.in

گجرات کے سومناتھ میں نو مساجد اور درگاہوں کے یک لخت انہدام کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں عرضی

www.journeynews.in