25.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
Uncategorized

ڈاکٹر محمد محسن رازی انٹرنیشنل ایوارڈ کے لیے نامزد

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ملک میں اطباء کی نمائندہ تنظیم ہے اور ہر سال یونانی ڈے کے موقع پر بڑے تزک و احتشام کے ساتھ 12فروری کو شاندار تقریب کا اہتمام کرتی ہے اور اس موقع پر یونانی طب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنےوالےاساتذہ ،محققین اور معالجین کو ان کی فنی خدمات کے لیے اعزازات سے نوازتی ہے ۔اس سال آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی ایوارڈز جیوری نے رازی انٹرنیشنل ایوارڈ کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج میں امراض جلد و تزئینات کے صدر شعبہ ڈاکٹر محمد محسن کو نامزد کیا ہے انہیں یہ ایوارڈ 12فروری کو دہلی میں منعقد ایک پر وقار تقریب میں پیش کیا جائے گا ۔
ڈاکٹر محمد محسن نے بی یو ایم ایس ،ایم ڈی اور پی ایچ ڈی کی تعلیم اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ سے حاصل کی ہے ،اس وقت وہ شعبئہ امراض جلد و تزئینات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں اور چیئرمین شپ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ۔وہ امراض جلد کے ماہر کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں اور کئ کتابوں کے مصنف ہیں اور قومی و بین الاقوامی سطح کے ریسرچ جرنل میں ان کے بہت سے تحقیقی مقالات بھی شائع ہوچکے ہیں ۔ریسرچ کے میدان میں نمایاں خدمات کے لیے وزارت آیوش حکومت ہند انہیں ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ سے مفتخر کرچکی ہے اور ان کے نام یہ اعزاز بھی ہے کہ وہ یونانی طب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے پہلے اسکالر ہیں ۔

Related posts

سلمان خورشید انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے نئے صدر منتخب

www.journeynews.in

مہاراشٹر میں سیکڑوں اور سولا پور میں 21 سمر سیول کا تحفہ

www.journeynews.in

جیو نے لانچ کئے نئے ’ جیو۔ نیٹ فلیکس پری پیڈ پلان‘

www.journeynews.in