19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
پریس ریلیز

بھارت کا جشن ِجمہوریت سب کے لیے فخر کا دِن ہے

مسلم ملکوں کو فوری طور پر اسرائیلی حکومت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے

شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ رجب کے مبارک مہینے میں عبادتوں کی کثرت کریں اور گناہوں سے دور رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جشن جمہوریت بھارت کے 140 کروڑ عوام کے لیے فخر کا دن ہے۔ ہر فرقہ کے لوگ جشن جمہوریت پر ثقافتی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ مدرسوں اور اسکولوں میں پروگرام کرکے بچوں کو اس تہوار کی اہمیت بتاتے ہیں، ہم سب کو بھارت کے جمہوری سیکولر اقدار کی حفاظت کرنی ہوگی اور مجاہدین آزادی کو یاد رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسیس نے ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت میں کہا کہ امن کے پیامبر مہاتما گاندھی کا ملک ہونے کے ناطے ہندوستان دنیا میں امن، خوش حالی، ترقی اور استحکام کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے، یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ آج جس طرح سے ملک میں نفرت پھیلاکر اقلیتوں کو حقوق سے محروم کیا جارہا ہے اس سے قومی اور بین الاقوامی طور پر ملک کی ساکھ خراب ہوگی۔ مسلمانوں اور مسجدوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اشتعال انگیزی بند ہونی چاہیے۔
غزہ میں شدید تباہی اور صہیونی بربریت پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مسلم ملکوں سے پُر زور اپیل کی کہ صہیونی حکومت کے ساتھ فوری طور پر بائیکاٹ کیا جائے۔ اسرائیل اور ظالموں کا ساتھ دینے والے اللہ کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نے دو ریاستی حل کو مسترد کرکے اپنے ناپاک ارادوں کو ظاہر کردیا ہے۔ ایک سو دس سے زیادہ صحافیوں کو اسرائیل نے حملہ کرکے مار دیا ہے تاکہ غزہ کے اندر کا سچ باہر نہ آسکے، مسلم حکومتوں کو اپنا ہوائی راستہ اور اپنے ملک میں امریکی فوجی اڈہ ہرگز نہیں دینا چاہیے۔ جنگ فوری طور پر بند ہو۔ غذائی سامان اور طبّی امداد کا سامان فوری طور پر تباہ حال عوام کے پاس پہنچنا چاہیے اور حقوق انسانی کی حفاظت عالمی برادری کو کرنی چاہیے۔

مولانا انس احمد

 

Related posts

سچن اور میرے درمیان اختلافات پارٹی کا اندورنی معاملہ :اشوک گہلوت

www.journeynews.in

شیخ مولانا عزیز الرحمن سلفی اردو اکیڈمی ایوارڈ سے سرفراز اردو اکادمی دہلی کی جانب سے کتاب رشحات قلم پر انعام پیش کیا گیا

www.journeynews.in

ہومتھن پراپرٹی ایکسپو 2024 میں ہیرا گروپ کو دعوت

www.journeynews.in