لونی:مدرسہ حسینیہ گرین سٹی خوشحال پارک لونی غازی آبادمیں یوم جمہوریہ کے مسرت موقع پرجشن جمہوریہ تقریب کا انعقاد ہوا۔پروگرام کا آغازقومی پرچم لہرانے کی رسم سے ہوا۔مدرسہ کے نگراں و سماجی لیڈرحافظ شاہد اعظمی اور ابو طالب اعظمی اور ٰہذا کے مہتمم قاری محمدزید اعظمی،مفتی حسن لونی و محمد ایوب چودھری و مدرسہ کے اساتذہ اور سیکڑوں باسندگان خوشحال پارک لونی کی موجودگی میں یہ رسم انجام دی گئی۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کا آغاز قاری دلشاد کے تلاو ت قرآن پاک سے ہوا۔
اس کے بعدمدرسہ حسینہ کے طلباء و طالبہ نے یوم جمہوریہ کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کیے پروگرام کئی گروپ پر مبنی تھے۔حفظہ گروپ، محفوظ گروپ، زید گروپ، شہزادی گروپ،عالمی گروپ ان سب گروپ کے بچوں نے محب الوطنی پر مبنی پروگرام پیش کیا۔
یوم جمہوریہ تقریب میں مدرسہ کے طلباء نے محب وطن پر نظم پیش کی اور کچھ طلباء نے انگریزی اور ہندی میں یوم جمہوریہ کے حوالے سے تقریر پیش کیں۔اس موقع پرمدرسہ حسینیہ کے نگراں حافظ شاہد اعظمی نے یوم جمہوریہ کے حوالے سے تقریب کو خطاب کیا انہوں نے ہندوستان کی آزادی کی تاریخ کے حوالے سے علماء اور بزرگوں کی قربانیوں اور آزادی ء وطن میں مسلم علماء اور عوام کے کردار کو یاد کیا۔انہوں نے کہا پہلے ملک آزاد ہوا آزادی کے اندر سبھی مذہب کے لوگوں نے مل کر لڑائی لڑی۔ملک آزاد ہوگیا اور ایک قانون بنا اور اس میں سبھی مسلک اور مذاہب کے لوگوں کو آزای ملی کی وہ اپنے مذہب میں رہ کر ہندوستان کے اند رہ سکتا ہے اور آزادی کے ساتھ سانس لے سکتا ہے۔اور ہندوستان کی یہ تہذیب رہی ہے جس کو گنگا جمنی تہذیب کہتے ہیں یہاں ہر مذہب کے ماننے والے ہیں اور سب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔اور آگے بھی مل جل کر رہیں گے۔
شاہد اعظمی نے مدرسہ حسینہ کی تعلیمی خدمات پر بھی روشنی ڈالا۔انہوں نے کہا مدرسہ حسینہ میں بہت معمولی فیس میں یہاں دینی دنیاوی دونوں تعلیم دی جاتی ہے آپ اپنے بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم ضروردلائیں۔اوردینی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے۔
اس موقع پر اجلاس عام میں کثیر تعداد میں علاقے کے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے نظامت کے فرائض قاری محمد زید اعظمی نے انجام دیااس موقع پر حافظ شاہد اعظمی،ابو طالب اعظمی،قاری اقبال (صوفی جی)،محمد ایوب چودھری،محمد سہیل اعظمی،سونو چودھری،چودھری،ضلع دین،محمد اسلم وفیاض احمد،زاہد اعظمی،شکیل احمد،محمد عامر اعظمی،صابر پوجا کالونی،حافظ جمیل راجدھانی والے،و دیگر افراد نے پیش پیش رہے۔