12.1 C
Delhi
جنوری 16, 2025
Uncategorized

جو ملک اپنی وراثت کی قدر نہیں کرتا وہ اپنا مستقبل بھی کھو دیتا ہے۔ پی ایم مودی

سابر متی( گجرات)۔ 12؍مارچ ۔ ایم این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابرمتی آشرم کا دورہ کیا اور کوچراب آشرم کا افتتاح کیا اور گاندھی آشرم میموریل کے ماسٹر پلان کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پھول چڑھائے اور ہردے کنج کا دورہ کیا۔ انہوں نے نمائش کا  گھوم پھیر کر معائنہ کیا اور ایک  پودا بھی لگایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سابرمتی آشرم ہمیشہ سے بے مثال توانائی کا ایک متحرک مرکز رہا ہے اور ہم باپو کی تحریک کو اپنے اندر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘سابرمتی آشرم نے باپو کی راست گوئی اور عدم تشدد، راشٹر سیوا اور خدا کی خدمت کو محروموں کی خدمت میں دیکھنے کی اقدار کو زندہ رکھا ہے۔’’ وزیر اعظم نے کوچراب آشرم میں گاندھی جی کے اس  وقت کا ذکر کیا جہاں گاندھی جی سابرمتی منتقل ہونے سے پہلے ٹھہرے تھے۔ از سر نو تعمیر  کردہ  کوچراب آشرم کو آج قوم کے نام وقف کیا گیا۔ وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور آج کے اہم اور متاثر کن منصوبوں کے لیے شہریوں کو مبارکباد دی۔آج کی 12 مارچ کی تاریخ کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے  جب محترم باپو نے ڈانڈی مارچ کا آغاز کیا اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ کو سنہری حروف میں لکھا، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی دن آزاد ہندوستان میں ایک نئے دور کے آغاز کا گواہ ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قوم نے 12 مارچ کو ہی سابرمتی آشرم سے آزادی کا امرت مہوتسو شروع کیا، پی ایم مودی نے کہا کہ اس تقریب نے وطن  کی قربانیوں کی یاد گار منانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ‘‘امرت مہوتسو نے ہندوستان کے لئے امرت کال میں داخل ہونے کا ایک گیٹ وے بنایا’’، یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ اس نے شہریوں کے درمیان اتحاد کا ماحول پیدا کیا جیسا کہ ہندوستان کی آزادی کے دوران دیکھا گیا تھا، انہوں نے مہاتما گاندھی کے نظریات اور عقائد کے اثرات اور امرت مہوتسو کے دائرہ کار پر روشنی ڈالی۔ پی ایم مودی نے کہا ‘‘آزادی کا امرت کال پروگرام کے دوران 3 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے پنچ پران کا حلف اٹھایا’’، ۔ انہوں نے 2 لاکھ سے زیادہ امرت واٹیکاؤں کی ترقی کے بارے میں بھی بتایا جہاں 2 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے گئے، پانی کے تحفظ کے لیے 70،000 سے زیادہ امرت سروور بنانے، ہر گھر ترنگا مہم جو کہ قومی عقیدت کا اظہار بن گئی، اور میری ماٹی میرا  دیش  مہم کے بارے میں بھی بتایا، جہاں شہریوں نے آزادی پسندوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے امرت کال کے دوران سابرمتی آشرم کو وکست بھارت کے عزائم کی یاترا بنانے کے دوران 2 لاکھ سے زیادہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا بھی ذکر کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ جو قوم اپنے ورثے کو محفوظ نہیں رکھ پاتی وہ اپنا مستقبل بھی کھو دیتی ہے۔ باپو کا سابرمتی آشرم صرف ملک کی نہیں بلکہ انسانیت کی میراث ہے۔ اس انمول ورثے کی طویل نظر اندازی کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آشرم کا رقبہ 120 ایکڑ سے گھٹ کر 5 ایکڑ ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ 63 عمارتوں میں سے صرف 36 عمارتیں رہ گئی ہیں جن میں سے صرف 3 عمارتیں زائرین کے لیے کھلی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تمام 140 کروڑ ہندوستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آشرم کو آزادی کی جدوجہد میں اس کی اہمیت کے پیش نظر محفوظ رکھیں۔وزیر اعظم نے آشرم کی 55 ایکڑ اراضی واپس حاصل کرنے میں آشرم کے باشندوں کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے آشرم کی تمام عمارتوں کو ان کی اصل شکل میں محفوظ رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔وزیر اعظم نے اس طرح کی یادگاروں کی طویل نظر اندازی کے لیے قوت ارادی کی کمی، نوآبادیاتی ذہنیت اور خوشامد پسندی  کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کاشی وشوناتھ دھام کی مثال دی جہاں لوگوں نے تعاون کیا اور عقیدت مندوں کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے منصوبے کے لیے 12 ایکڑ زمین مخصوص کی گئی  جس کے نتیجے میں کاشی وشوناتھ دھام کی دوبارہ تعمیر کے بعد 12 کروڑ یاتریوں کی آمد ہوئی۔ اسی طرح ایودھیا میں شری رام جنم بھومی کی توسیع کے لیے 200 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔ وہاں بھی صرف پچھلے 50 دنوں میں 1 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند درشن کے لیے گئے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ گجرات نے پوری قوم کو وراثت کے تحفظ کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے سردار پٹیل کی قیادت میں سومناتھ کی بحالی کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ کی مثالوں میں احمد آباد شہر کو عالمی ثقافتی ورثے کے شہر کے طور پر  مانا جانا  شامل ہے۔چمپانیر اور دھولاویرا، لوتھل، گرنار، پاوا گڑھ، موڈھیرا اور امباجی  بھی  اسی تحفظ کی دیگر مثالیں ہیں۔ہندوستان کی جدوجہد آزادی سے متعلق ورثے کی بحالی کے لیے ترقیاتی مہم کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کرتویہ پتھ کی شکل میں راج پتھ کی دوبارہ ترقی اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کے قیام، انڈمان اور نکوبار جزائر پر آزادی سے متعلق مقامات کی ترقی ‘پنچ تیرتھ’ کی شکل میں بی آر امبیڈکر سے متعلق مقامات کی ترقی، ایکتا نگر میں اسٹیچو آف یونٹی کی نقاب کشائی اور ڈانڈی کی تبدیلی کا ذکر کیا۔  پی ایم مودی نے زور دے کر کہا کہ سابرمتی آشرم کی بحالی اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

Related posts

وزیر خارجہ جے شنکر نے جمیکا اور بولیویا کے قومی دن پر مبارکباد دی

www.journeynews.in

بائیڈن G20 سربراہی اجلاس میں آب و ہوا پر پیش رفت پر توجہ مرکوز کریں گے۔وہائٹ ہاؤس

www.journeynews.in

سیاسی قوت کے شعور کے بغیرتعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ناممکن: اختر الایمان

www.journeynews.in