19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
Uncategorized

یوپی حکومت کے غیر آئینی حکم کی شدید مذمت اور واپس لینے کا مطالبہ

آسام میں مسلمانوں کے نکاح اور طلاق کے قانون کی منسوخی کی مذمت
غزہ میں کسی بھی صورت میں نسل کشی بند ہونی چاہیے۔
شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے پُرزور اپیل کی کہ دینی معاملات کے ساتھ ساتھ سیاسی معاملات سے بھی آگاہی حاصل کرتے رہیں، دین اور دنیا ہمارے لیے دونوں ضروری ہیں۔
انہوں نے اُترپردیش حکومت کے غیر آئینی حکم کی شدید مذمت کی جس میں کانوڑ یاتریوں کی آڑ میں فرقہ پرستی کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو آزاد ہوئے پچھتّر سال ہو رہے ہیں، کانوڑ یاترا بھی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہر دُکاندار کو اور ہر ٹھیلے والے کو ناموں کی شناخت والی تختی لگانے کو کہا گیا ہے، دکانوں پر کام کر رہے مسلم ملازموں کو ہٹائے جانے کا حکم دیا گیا ہے اور اس روٹ پر گوشت کی دکانوں کو ایک ماہ تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ سپریم کورٹ نے اس پر عارضی طور سے روک لگائی ہے اچھی بات ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ اُترپردیش حکومت اور دیگر ریاستی حکومتیں اپنے غیر آئینی حکم کو واپس لیں۔
مفتی مکرم نے آسام حکومت کی طرف سے مسلم نکاح اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ منسوخ کیے جانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم شادی اور طلاق رجسٹریشن قانون کی منسوخی کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں نہ کیا جائے اور سابقہ قانون کو بحال کیا جائے۔ مسلمانوں سے بھی ہماری اپیل ہے کہ قانون پر عمل کیا جائے۔
غزہ میں نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مفتی مکرم نے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ مفتی مکرم نے کہا کوئی دن ایسا نہیں جاتا جس میں صہیونی حملے میں نہتے فلسطینی عوام کی ہلاکتوں کی خبریں نہ ہوں۔ جنگ بندی عارضی ہو یا مستقل، جنگ بندی ہونی چاہیے اور متاثرین کو علاج اور راحتی سامان کی فراہمی کی جانی چاہیے۔ انٹرنیشنل کورٹ اور عالمی برادری کو جنگ بندی کرانی چاہیے۔ مفتی مکرم نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔

Related posts

سیاسی قوت کے شعور کے بغیرتعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ناممکن: اختر الایمان

www.journeynews.in

ایڈووکیٹ عبدالقیوم اختر کے انتقال پر ’یوایم آئی‘ کی تعزیت

www.journeynews.in

5جی میں بھارت کی بڑی چھلانگ، ایک سال میں تیسرے نمبر پر پہنچا

www.journeynews.in