28.4 C
Delhi
اگست 30, 2025
Delhi

دہلی شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال

ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔راجدھانی کے رنگ روڈ پر بھی پانی کا جماؤ دیکھا گیا۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صرف رنگ روڈ پر ہی نہیں، دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش کے بعد مسائل بڑھ گئے۔ صبح دفتر جانے کے وقت پانی بھرا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو تاخیر ہوئیمحکمہ موسمیات نے کہا کہ بادلوں کا ایک گروپ دہلی سے گزر رہا ہے۔ ان کی رفتار سست ہے۔ ایسے میں دن کے وقت بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ الرٹ صبح 6 بجے جاری کیا تھا۔۔

Related posts

عالمی یوم ماحولیات پرساون کرپال روحانی مشن نے 7500 پودے تقسیم کیے

www.journeynews.in

وقف بورڈ کے مساجد کے اماموں کی تنخوا ہ فواً جاری جائے۔مسلم لیگ 

www.journeynews.in

شدت پسندی اسلام میں نہیں ہے،تاحال اسلامی تعلیمات کو بہتر طریقے سے عام کر نے کی ضرورت:مصطفی قریشی

www.journeynews.in