21.1 C
Delhi
دسمبر 12, 2024
Delhi

اردو کو لازمی طور پر تمام دینی مدارس میں داخلِ نصاب کیا جائے: جلال الدین اسلم

نئی دہلی۔ 25 نومبر 2024
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یو ڈی او) کی ایک اہم جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بزرگ صحافی جلال الدین اسلم نے کہا کہ اردو کو لازمی طور پر تمام دینی مدارس میں داخلِ نصاب کیا جائے۔ اس جائزہ میٹنگ میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے عالمی یومِ اردو کی 27 برسوں کی خدمات اور ہر سال منعقد ہونے والی تقریبات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عالمی یومِ اردو کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اب اردو کے بڑے ادارے بھی 9 نومبر کو فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مزید کہا کہ اُترپردیش اردو اکیڈمی، تلنگانہ اردو اکیڈمی، تمل ناڈو اردو اکیڈمی کی کاوش لائق ستائش ہے۔ اسی طرح دہلی اردو اکادمی اور انجمن ترقی اردو (ہند) کی طرف سے عالمی اُردو ڈے کی تائید قابل قدر ہے۔ اس میٹنگ میں معروف صحافی سہیل انجم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 27 برسوں سے عالمی یوم اردو کی تقریبات کا نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک انعقاد خوش آئند ہے۔ تاہم اردو زبان کے فروغ اور ترویج و اشاعت کے سلسلے میں زمینی سطح پر جائزہ لیتے ہوئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ’اردو بک ریویو‘ نئی دہلی کے مدیر محمد عارف اقبال نے اس جائزہ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے جلال الدین اسلم کے صدارتی بیان کی تائید کی اور کہا کہ جنوبی ہندوستان کے مدارس میں اردو زبان و ادب کی تدریس کو یقینی بنانے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کے برعکس شمالی ہندوستان کے دینی مدارس کی عدم توجہی باعث تشویش ہے۔ اردو صحافی جاوید رحمانی نے ڈاکٹر سیّد احمد خاں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اردو کے سلسلے میں ان کی کوششوں کو قابل تقلید قرار دیا۔ اس میٹنگ کے مشاہدین میں سیّد نیاز احمد راجا، نعیم عالم اعظمی اور ذیشان احمد شامل تھے۔

Related posts

وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کرے گی ٹی ڈی پی

www.journeynews.in

جمعیۃ کی طرف سے سنبھل میں ہر متاثرہ خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

www.journeynews.in

گیس کی قیمتوں میں کمی سے ہماری بہنوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔ مودی

www.journeynews.in