13.1 C
Delhi
دسمبر 12, 2024
Delhi

سنبھل سانحہ: صدر جمعیت علماء ہند مولانا محمود مدنی کا خط لے کر جمعیت کا وفد چیف جسٹس آف انڈیا کا دفتر پہنچ

نئی دہلی، 26 نومبر:
صدر جمعیت علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے ملک میں مسجد و مندر تنازع کے بڑھتے ہوئے واقعات پر روک اور سنبھل میں حالیہ قتل عام پر کارروائی کے لیے چیف جسٹس آف انڈیا کو خط لکھا ہے.
یہ خط لے کر جمعیت علماء ہند کا ایک وفد آج دیر شام موتی لال نہرو مارگ، نئی دہلی میں واقع چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس کھنہ کی رہائش گاہ پہنچا۔ وفد نے یہ خط چیف جسٹس کے دفتر کو پیش کرتے ہوئے اس معاملے میں جلد از جلد کارروائی کی مانگ کی ہے.
جمعیت علماء ہند کے وفد نے چیف جسٹس کے دفتر کے ذمہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمود اسعد مدنی جو ملک کے مسلمانوں کی نمایندہ جماعت جمعیت علماء ہند کے صدر ہیں اور بین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں، وہ مسجد و مندر تازع ملک میں فرقہ پرستوں کے اشتعال انگیز بیانات، میڈیا کے متعصبانہ رویے، اور امن و اتحاد کو خطرے میں ڈالنے والے حالات کو ملکی سالمیت کے لیے نہایت سنگین خطرہ سمجھتے ہیں۔
مولانا مدنی سنبھل کے حالات سے بہت غمزدہ ہیں. چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس آف انڈیا از خود ان حالات کا نوٹس لیں.جمعیت آئین کے محافظ چیف جسٹس آف انڈیا کے پاس آئی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ انصاف کے علمبردار کے طور پر اس درخواست پر فوری غور کریں گے۔وفد میں سپریم کورٹ کے وکیل ایڈوکیٹ محمد نور اللہ، جمعیت علماء ہند کے سینئر آرگنائزر مولانا غیور احمد قاسمی، اور سینئر آرگنائزر مولانا شفیق احمد القاسمی شامل تھے۔

Related posts

اگلے سال پھر میں اس لال قلعے سے تقریر کروں گا: وزیراعظم نریندر

www.journeynews.in

وزیر اعظم مودی آج اور کل گجرات میں

www.journeynews.in

مودی کابینہ کی لوک سبھا انتخابات سے قبل آخری بار اپنی کابینہ کی تشکیل نو کی تیاری

www.journeynews.in